Details

Tbl_TFsadiQuraanSummary


SuraNo
85
SuraName
تفسیر سورۂ بروج
SegmentID
1708
SegmentHeader
AyatText
{وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ (1) وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ (2) وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ (3) قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ (4) النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ (5) إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ (6) وَهُمْ عَلَى مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ (7) وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ (8) الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (9) إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ (10) إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ (11) إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ (12) إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ (13) وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ (14) ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ (15) فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ (16) هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ (17) فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ (18) بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ (19) وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ (20) بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ (21) فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ (22)}.
AyatMeaning
قسم ہے آسمان برجوں والے کی(1) اور وعدہ دیے ہوئے دن کی(2) اور حاضر ہونے والے (یوم جمعہ) اور حاضر کیے ہوئے (یوم عرفہ) کی(3) ہلاک کیے گئے خندقوں والے(4)( یعنی ) آگ تھی ایندھن والی(5)جبکہ وہ اس پر بیٹھے تھے(6)اور وہ اس کو، جو کچھ وہ کر رہے تھے مومنوں کے ساتھ، دیکھ رہے تھے(7) اور نہیں انتقام لیا انھوں نے ان سے مگر اس بات کا کہ وہ ایمان لائے تھے اللہ پر جو زبردست، قابل تعریف ہے(8) وہ ذات کہ اسی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی، اور اللہ ہر چیز پر نگران ہے(9) بلاشبہ وہ لوگ جنھوں نے تکلیفیں دیں مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ، پھر نہ توبہ کی انھوں نے تو ان کے لیے عذاب ہے جہنم کا اور ان کے لیے عذاب ہے جلانے والا (10) بلاشبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے عمل کیے نیک، ان کے لیے ایسے باغات ہیں کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں، یہی ہے کامیابی بہت بڑی (11) بلاشبہ پکڑ آپ کے رب کی نہایت سخت ہے (12) بے شک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اوروہی دوبارہ پیدا کرے گا (13) اور وہی ہے بڑا بخشنے والا، بہت محبت کرنے والا (14) عرش کا مالک، اونچی شان والا(15)کر گزرنے والا ہے جو وہ چاہتا ہے(16)کیا آئی ہے آپ کے پاس بات لشکروں کی؟(17)( یعنی ) فرعون اور ثمود کی (18)بلکہ وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا تکذیب میں (لگے ہوئے) ہیں(19) اور اللہ ہر طرف سے ان کو گھیرے ہوئے ہے (20)بلکہ یہ قرآن اونچی شان والا ہے (21) (لکھا ہوا ہے) لوح محفوظ میں (22)
Vocabulary
AyatSummary
Conclusions
LangCode
ur
TextType
Utxt

Edit | Back to List