{1} بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں
|| Details ||
|
{2} عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ
اس بڑی خبر کے متعلق
|| Details ||
|
{3} ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
|| Details ||
|
{4} كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
یقیناً یہ ابھی جان لیں گے
|| Details ||
|
{5} ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا
|| Details ||
|
{6} أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَـٰدًۭا
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟
|| Details ||
|
{7} وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًۭا
اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا؟)
|| Details ||
|
{8} وَخَلَقْنَـٰكُمْ أَزْوَٰجًۭا
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پیدا کیا
|| Details ||
|
{9} وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًۭا
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا
|| Details ||
|
{10} وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًۭا
اور رات کو ہم نے پرده بنایا
|| Details ||
|
{11} وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًۭا
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا
|| Details ||
|
{12} وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًۭا شِدَادًۭا
اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے
|| Details ||
|
{13} وَجَعَلْنَا سِرَاجًۭا وَهَّاجًۭا
اور ایک چمکتا ہوا روشن چراغ (سورج) پیدا کیا
|| Details ||
|
{14} وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءًۭ ثَجَّاجًۭا
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا
|| Details ||
|
{15} لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّۭا وَنَبَاتًۭا
تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیں
|| Details ||
|
{16} وَجَنَّـٰتٍ أَلْفَافًا
اور گھنے باغ (بھی اگائیں)
|| Details ||
|
{17} إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَـٰتًۭا
بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے
|| Details ||
|
{18} يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًۭا
جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے
|| Details ||
|
{19} وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًۭا
اور آسمان کھول دیا جائے گا تو اس میں دروازے دروازے ہو جائیں گے
|| Details ||
|
{20} وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے
|| Details ||
|
{21} إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًۭا
بیشک دوزخ گھات میں ہے
|| Details ||
|
{22} لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابًۭا
سرکشوں کا ٹھکانہ وہی ہے
|| Details ||
|
{23} لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًۭا
اس میں وه مدتوں تک پڑے رہیں گے
|| Details ||
|
{24} لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًۭا وَلَا شَرَابًا
نہ کبھی اس میں خنکی کا مزه چکھیں گے، نہ پانی کا
|| Details ||
|
{25} إِلَّا حَمِيمًۭا وَغَسَّاقًۭا
سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیﭗ کے
|| Details ||
|
{26} جَزَآءًۭ وِفَاقًا
(ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا
|| Details ||
|
{27} إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًۭا
انہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی
|| Details ||
|
{28} وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا كِذَّابًۭا
اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے
|| Details ||
|
{29} وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَـٰهُ كِتَـٰبًۭا
ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے
|| Details ||
|
{30} فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
اب تم (اپنے کیے کا) مزه چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے
|| Details ||
|
{31} إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے
|| Details ||
|
{32} حَدَآئِقَ وَأَعْنَـٰبًۭا
باغات ہیں اور انگور ہیں
|| Details ||
|
{33} وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًۭا
اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں
|| Details ||
|
{34} وَكَأْسًۭا دِهَاقًۭا
اور چھلکتے ہوئے جام شراب ہیں
|| Details ||
|
{35} لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًۭا وَلَا كِذَّٰبًۭا
وہاں نہ تو وه بیہوده باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں سنیں گے
|| Details ||
|
{36} جَزَآءًۭ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًۭا
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا) بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہوگا
|| Details ||
|
{37} رَّبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَـٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًۭا
(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا
|| Details ||
|
{38} يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ صَفًّۭا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَقَالَ صَوَابًۭا
جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے
|| Details ||
|
{39} ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا
یہ دن حق ہے اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالے
|| Details ||
|
{40} إِنَّآ أَنذَرْنَـٰكُمْ عَذَابًۭا قَرِيبًۭا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَـٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا
ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا (اور چوکنا کر دیا) ہے۔ جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا
|| Details ||
|