Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 11
- SuraName
- تفسیر سورہ ھود
- SegmentID
- 645
- SegmentHeader
- AyatText
- {43} فقال ابنُه مكذِّباً لأبيهِ أنَّه لا ينجو إلاَّ مَنْ رَكِبَ [معه] السفينة: {سآوي إلى جبل يَعْصِمُني من الماء}؛ أي: سأرتقي جبلاً أمتنع به من الماء. فقال نوحٌ: {لا عاصِمَ اليوم من أمرِ الله إلاّ مَن رَحِمَ}: فلا يعصمُ أحداً جبلٌ ولا غيرُه، ولو تسبَّب بغاية ما يمكِنُه من الأسباب؛ لَمَا نجا إن لم يُنْجِهِ الله، {وحال بينَهما الموجُ فكانَ} الابنُ {من المغرَقين}.
- AyatMeaning
- [43] ﴿ قَالَ ﴾ ’’اس نے کہا۔‘‘ یعنی نوحu کے بیٹے نے اپنے باپ کے قول ’’عذاب سے صرف وہی نجات پائے گا جو کشتی میں سوار ہوگا…‘‘ کی تکذیب کرتے ہوئے کہا: ﴿ سَاٰوِیْۤ اِلٰى جَبَلٍ یَّعْصِمُنِیْ مِنَ الْمَآءِ﴾ ’’میں پہاڑ سے جالگوں گا کہ وہ مجھے پانی سے بچالے گا۔‘‘ یعنی میں کسی پہاڑ پر چڑھ کر پانی سے محفوظ ہو جاؤں گا۔ ﴿ قَالَ ﴾ نوحu نے کہا: ﴿ لَا عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ﴾ ’’آج اللہ کے حکم سے کوئی بچانے والا نہیں مگر جس پر وہی رحم کرے‘‘ کوئی پہاڑ وغیرہ کسی کو بچا نہیں سکے گا۔ اگر کوئی اس پانی سے بچنے کے لیے ممکن حد تک بڑے سے بڑے سبب اختیار کر لے تب بھی اگر اللہ تعالیٰ اسے نہ بچائے تو وہ بچ نہیں سکتا۔ ﴿ وَحَالَ بَیْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ ﴾ ’’اور حائل ہو گئی دونوں کے درمیان موج، پس ہو گیا وہ‘‘ یعنی بیٹا ﴿ مِنَ الْ٘مُغْرَقِیْنَ ﴾ ’’ڈوبنے والوں میں ۔‘‘
- Vocabulary
- AyatSummary
- [43]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF