Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 17
- SuraName
- تفسیر سورۂ اسراء
- SegmentID
- 842
- SegmentHeader
- AyatText
- {105} أي: وبالحقِّ أنزلنا هذا القرآن الكريم لأمر العبادِ ونهيهم وثوابهم وعقابهم، {وبالحقِّ نزل}؛ أي: بالصدق والعدل والحفظ من كلِّ شيطان رجيم. {وما أرْسَلْناك إلاَّ مبشِّراً}: من أطاع الله بالثواب العاجل والآجل، {ونَذيراً}: لمن عصى الله بالعقاب العاجل والآجل، ويلزم من ذلك بيانُ ما يبشِّر به وينذر.
- AyatMeaning
- [105] یعنی ہم نے اس قرآن کو حق کے ساتھ، اپنے بندوں کے لیے امرونہی اور ان کے عذاب و عقاب کی خاطر نازل کیا ہے ﴿ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ﴾ ’’اور حق کے ساتھ اترا‘‘ یعنی یہ قرآن صدق و عدل اور شیطان مردود کے ہر وسوسہ سے محفوظ نازل ہوا ہے ﴿ وَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا ﴾ ’’اور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو مگر خوشخبری دینے والا بنا کر‘‘ یعنی ان لوگوں کو دنیاوی اور اخروی ثواب کی خوشخبری دینے کے لیے جنھوں نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ﴿ وَّنَذِیْرًا ﴾ ’’اور ڈرانے والا‘‘ یعنی انھیں دنیاوی اور اخروی عذاب سے ڈرانے کے لیے جنھوں نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی اور اس سے ان امور کا بیان لازم آتا ہے جو تبشیر و انذار پر مبنی ہیں ۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [105
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF