Details

Tbl_TFsadiQuraanSummary


SuraNo
6
SuraName
تفسیر سورۂ انعام
SegmentID
415
SegmentHeader
AyatText
{87} {ومن آبائهم}؛ أي: آباء هؤلاء المذكورين، {وذُرِّيَّاتهم وإخوانهم}؛ أي: وهدينا من آباء هؤلاء وذُرِّيَّاتهم وإخوانهم، {واجتبيناهم}؛ أي: اخترناهم، {وهديناهُم إلى صراط مستقيم}.
AyatMeaning
[87] ﴿ وَمِنْ اٰبَآىِٕهِمْ ﴾ یعنی ان انبیائے مذکورین کے آبا ؤاجداد میں سے ﴿ وَذُرِّیّٰتِهِمْ وَاِخْوَانِهِمْ ﴾ ’’ان کی اولاد اور بھائیوں میں سے‘‘ یعنی ہم نے ان کے آبا ؤ اجداد ، ان کی ذریت اور ان کے بھائی بند لوگوں کو ہدایت سے نوازا ﴿ وَاجْتَبَیْنٰهُم ﴾ ’’ہم نے ان کو چن لیا‘‘ ﴿ ْ وَهَدَیْنٰهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ ﴾ ’’اور ان کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کی۔‘‘ ﴿ ذٰلِكَ ﴾ ’’یہ‘‘ یعنی یہ ہدایت مذکورہ ﴿ هُدَى اللّٰهِ ﴾ ’’اللہ کی ہدایت ہے‘‘ جس کی ہدایت کے سوا کوئی ہدایت نہیں ﴿یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ ﴾ ’’وہ ہدایت دیتا ہے اس کی جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے‘‘ پس اسی سے ہدایت طلب کرو، اگر وہ راہنمائی نہ کرے تو اس کے سوا تمھیں راہ دکھانے والا کوئی نہیں اور جن کی ہدایت اللہ تعالیٰ کی مشیت میں ہے، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کا ذکر گزشتہ سطور میں گزر چکا ہے۔
Vocabulary
AyatSummary
[87]
Conclusions
LangCode
ur
TextType
UTF

Edit | Back to List