Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 53
- SuraName
- تفسیر سورۂ نجم
- SegmentID
- 1531
- SegmentHeader
- AyatText
- {60} {وتضحكون ولا تبكونَ}؛ أي: تستعجلون الضَّحك والاستهزاء به، مع أنه الذي ينبغي أن تتأثَّر منه النفوس وتلين له القلوب وتبكي له العيون؛ سماعاً لأمره ونهيه، وإصغاءً لوعده ووعيده، والتفاتاً لأخباره الصادقة الحسنة.
- AyatMeaning
- [60] ﴿وَتَضْحَكُوْنَ وَلَا تَبْكُوْنَ ﴾ ’’اور تم ہنستے ہو، روتے نہیں ہو۔‘‘ یعنی تم اس کی تضحیک کرنے اور تمسخر اڑانے میں جلدی کر رہے ہو، حالانکہ چاہیے تو یہ تھا کہ اس کے اوامر و نواہی کو سن کر، اس کے وعد و وعید پر توجہ دے کر، اور اس کی سچی اور اچھی خبروں کی طرف التفات کر کے نفوس اس سے متاثر ہوتے، دل نرم پڑتے اور آنکھیں رو پڑتیں۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [60]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF