Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 6
- SuraName
- تفسیر سورۂ انعام
- SegmentID
- 415
- SegmentHeader
- AyatText
- {86} {وإسماعيل} ابن إبراهيم، أبو الشعب الذي هو أفضل الشعوب، وهو الشعب العربي، ووالد سيد ولد آدم محمد - صلى الله عليه وسلم -، {ويونُس} ابن متى، {ولوطاً} ابن هارون أخي إبراهيم، {وكلًّا}: من هؤلاء الأنبياء والمرسلين {فضَّلْنا على العالمين}: لأن درجات الفضائل أربع، وهي التي ذكرها الله بقوله: {ومَن يُطِع اللهَ والرَّسولَ فأولئكَ مع الذين أنعمَ اللهُ عليهم من النبيِّين والصدِّيقين والشهداء والصالحين}: فهؤلاء من الدرجة العليا، بل هم أفضل الرسل على الإطلاق، فالرسل الذين قصَّهم الله في كتابه أفضلُ ممَّن لم يَقْصُصْ علينا نبأهم بلا شك.
- AyatMeaning
- [86] ﴿ وَاِسْمٰعِیْلَ ﴾ یعنی حضرت ابراہیمu کے بیٹے جو نسل انسانی کے ایک بڑے گروہ کے جد امجد تھے، یعنی گروہ عرب کے باپ اور اولاد آدم کے سردار حضرت محمد مصطفیe کے جد امجد۔ ﴿و َیُوْنُ٘سَ ﴾ یعنی یونس بن متیu ﴿ وَلُوْطًا ﴾ یعنی ابراہیمu کے بھائی ہاران کے بیٹے ﴿وَؔكُلًّا ﴾ یعنی ان تمام انبیا و مرسلین کو ﴿ فَضَّلْنَا عَلَى الْعٰلَمِیْنَ ﴾ ’’ہم نے جہانوں پر فضیلت دی‘‘ کیونکہ فضیلت کے چار درجے ہیں جن کا ذکر اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں کیا ہے ﴿ وَمَنْ یُّ٘طِعِ اللّٰهَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰٓىِٕكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَالصِّدِّؔیْقِیْنَ۠ وَالشُّهَدَآءِ وَالصّٰؔلِحِیْنَ ﴾ (النساء: 4؍69) ’’جو اللہ اور رسولe کی اطاعت کرتے ہیں وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا یعنی انبیا، صدیق، شہداء اور صلحا‘‘ اور یہ مذکور انبیائے کرام علیہم السلام بہت بلند درجے پر فائز ہیں بلکہ علی الاطلاق تمام رسولوں سے افضل ہیں ۔ پس وہ تمام انبیا و مرسلین جن کا قصہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں بیان فرمایا ہے۔ بلاشبہ ان نبیوں میں سے افضل ہیں جن کا ذکر نہیں فرمایا۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [86]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF