Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 92
- SuraName
- تفسیر سورۂ لیل
- SegmentID
- 1719
- SegmentHeader
- AyatText
- {5 ـ 7} ولهذا فصَّل الله العاملين ووصف أعمالهم، فقال: {فأمَّا من أعطى}؛ أي: ما أمر به من العبادات الماليَّة كالزَّكوات والنَّفقات والكفَّارات والصَّدقات والإنفاق في وجوه الخير، والعبادات البدنيَّة كالصَّلاة والصوم وغيرهما ، والمركَّبة من ذلك كالحجِّ والعمرة ونحوهما، {واتَّقى}: ما نُهِي عنه من المحرَّمات والمعاصي على اختلاف أجناسها، {وصدَّق بالحُسنى}؛ أي: صدَّق بلا إله إلاَّ الله، وما دلَّت عليه من [جميع] العقائد الدينيَّة وما ترتَّب عليها من الجزاء [الأخروي]، {فسنيسِّره لليُسرى}؛ أي: نيسِّر له أمره ونجعله مسهَّلاً عليه كلُّ خيرٍ، ميسَّراً له ترك كلِّ شرٍّ؛ لأنَّه أتى بأسباب التيسير، فيسَّر الله له ذلك.
- AyatMeaning
- [7-5] بنابریں اللہ تعالیٰ نے عمل کرنے والوں کو فضیلت دی اور ان کے اعمال کا وصف بیان فرمایا : ﴿فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى ﴾ ’’تو جس نے (اللہ کے راستے میں) مال دیا۔‘‘ یعنی اسے جن مالی عبادات کا حکم دیا گیا تھا، مثلاً: زکاۃ، نفقات، کفارات، صدقات اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا اور بدنی عبادات، مثلاً: نماز، روزہ وغیرہ اور وہ عبادات جو مالی اور بدنی عبادات کی مرکب ہیں ، مثلاً: حج اور عمرہ وغیرہ انھیں ادا کیا۔ ﴿ وَاتَّ٘قٰى ﴾ اور وہ ان امور محرمہ اور مختلف قسم کے گناہوں سے بچتا رہا جن سے اسے روکا گیا تھا۔ ﴿ وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰى ﴾ ’’اور اس نے نیک بات کی تصدیق کی۔‘‘ یعنی اس نے لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُاور ان عقائد دینیہ اور ان پر مرتب ہونے والی جزا کی تصدیق کی جو اس لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُ کی تائید کرتے ہیں۔ ﴿ فَ٘سَنُیَسِّرُهٗ لِلْ٘یُسْرٰى ﴾ تو ہم اس کے لیے اس کے کام کو آسان کر دیتے ہیں اور اس کے لیے ہر بھلائی پر عمل کرنا اور ہر برائی کو ترک کرنا سہل اور آسان بنا دیتے ہیں ، کیونکہ اس نے آسانی کے اسباب اختیار کیے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اسے اس کے لیے آسان کر دیا۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [7-5
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF