Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 90
- SuraName
- تفسیر سورۂ بلد
- SegmentID
- 1717
- SegmentHeader
- AyatText
- {8 ـ 10} ثم قرَّره بنعمه، فقال: {ألم نجعل له عينين. ولساناً وشفتين}: للجمال والبصر والنُّطق وغير ذلك من المنافع الضروريَّة فيها؛ فهذه نعم الدُّنيا. ثم قال في نعم الدين: {وَهَدَيْناهُ النَّجْدَيْنِ}؛ أي: طريقي الخير والشرِّ؛ بيَّنَّا له الهدى من الضَّلال، والرُّشد من الغيِّ. فهذه المنن الجزيلة تقتضي من العبد أن يقوم بحقوق الله ويشكره على نعمه، وأن لا يستعين بها على معاصي الله.
- AyatMeaning
- [10-8] پھر اس سے اپنی نعمتوں کا اقرار کراتے ہوئے فرمایا: ﴿اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ۰۰ وَلِسَانًا وَّشَفَتَیْنِ﴾ ’’کیا ہم نے اسے دو آنکھیں، زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟‘‘ یعنی یہ چیزیں حسن و جمال، دیکھنے، بولنے اور دیگر ضروری فوائد کے لیے عطا کیں۔ یہ تو ہیں دنیا کی نعمتیں، پھر دین کی نعمتوں کے بارے میں فرمایا: ﴿وَهَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِ﴾ یعنی ہم نے اسے خیر و شر کے راستے دکھائے اور اس کے سامنے ہدایت اور گمراہی کو واضح کیا۔ پس یہ بے پایاں احسانات ہیں جو بندے سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حقوق کو قائم کرے، اس کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرے اور ان نعمتوں سے اس کی نافرمانیوں میں مدد نہ لے۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [10-
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF