Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 15
- SuraName
- تفسیر سورۂ حجر
- SegmentID
- 741
- SegmentHeader
- AyatText
- {71 ـ 72} فَـ {قَال} لهم لوطٌ من شدَّة الأمر الذي أصابه: {هؤلاء بناتي إن كنتُم فاعلينَ}: فلم يبالوا بقوله، ولهذا قال الله لرسوله محمدٍ - صلى الله عليه وسلم -: {لَعَمْرُك إنَّهم لفي سكرتِهِم يعمهونَ}: وهذه السكرة هي سكرة محبَّة الفاحشة التي لا يُبالون معها بعذل ولا لوم.
- AyatMeaning
- [72,71] ﴿ قَالَ ﴾ لوطu نے معاملے کی شدت کی بنا پر ان سے کہا: ﴿ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْ٘نَ ﴾ ’’یہ میری بیٹیاں حاضر ہیں اگر تم کو کرنا ہے‘‘ مگر انھوں نے جناب لوطu کے اس قول کی کوئی پروا نہ کی۔(بیٹیوں سے مراد، ان کی بیویاں ہیں ، یعنی اپنی بیویوں سے اپنی جنسی خواہش پوری کرو۔ پیغمبر بمنزلہ باپ کے ہوتا ہے، اس لیے ان کی بیویوں کو اپنی بیٹیاں کہا۔ یا یہ مطلب ہے کہ تم میری بیٹیوں سے نکاح کر لو اور اپنی خواہش کی تسکین کا سامان کر لو، میں اپنی بیٹیاں تمھارے حبالۂ عقد میں دینے کو تیار ہوں ۔ (ص ۔ ی) اس لیے اللہ تبارک و تعالیٰ نے رسولe سے فرمایا: ﴿ لَ٘عَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَ٘فِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ ﴾ ’’آپ کی زندگی کی قسم، وہ اپنی مستی میں مدہوش ہیں ‘‘ اور یہ مستی فحش کام کی چاہت کی مستی ہے جس کے ہوتے ہوئے وہ کسی ملامت کی پروا نہیں کرتے۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [72,
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF