Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 102
- SuraName
- تفسیر سورۂ تکاثر
- SegmentID
- 1729
- SegmentHeader
- AyatText
- {2} فاستمرَّت غفلتكم ولهوتكم وتشاغلكم {حتَّى زُرْتُمُ المقابرَ}: فانكشف حينئذٍ لكم الغطاءُ، ولكنْ بعدَما تعذَّر عليكم استئنافه. ودلَّ قولُه: {حتَّى زرتُم المقابر}: أنَّ البرزخ دارٌ المقصود منها النفوذ إلى الدار الآخرة ؛ لأن الله سمَّاهم زائرين، ولم يسمِّهم مقيمين، فدلَّ ذلك على البعث والجزاء على الأعمال في دار باقيةٍ غير فانيةٍ.
- AyatMeaning
- [2] تمھاری غفلت، تمھارا لہو و لعب اور تمھاری مشغولیت دائمی ہو گئی ﴿ حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾ ’’یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے۔‘‘ تب تمھارے سامنے سے پردہ ہٹ گیا مگر اس وقت جب تمھارا دنیا میں دوبارہ آنا ممکن نہیں رہا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد: ﴿ حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾ دلالت کرتا ہے کہ برزخ ایسا گھر ہے، جس سے مقصود آخرت کے گھر کی طرف نفوذ کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ’’زائرین‘‘ کے نام سے موسوم کیا ہے، ’’قیام کرنے والوں‘‘ سے موسوم نہیں کیا۔ اور یہ چیز حیات بعد الموت اور ہمیشہ باقی رہنے والے غیر فانی گھر میں اعمال کی جزا و سزا پر دلالت کرتی ہے۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [2]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF