Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 98
- SuraName
- تفسیر سورۂ بینہ
- SegmentID
- 1725
- SegmentHeader
- AyatText
- {2 ـ 3} ثم فسَّر تلك البيِّنة، فقال: {رسولٌ من اللهِ}؛ أي: أرسله الله يدعو الناس إلى الحقِّ، وأنزل عليه كتاباً يتلوه ليعلِّم الناس الحكمة ويزكِّيهم ويخرجَهم من الظُّلُمات إلى النُّور، ولهذا قال: {يتلو صُحُفاً مطهَّرةً}؛ أي: محفوظةً من قربان الشياطين، لا يمسُّها إلاَّ المطهَّرون؛ لأنَّها أعلى ما يكون من الكلام، ولهذا قال عنها: {فيها}؛ أي: في تلك الصُّحف {كتبٌ قيِّمةٌ}؛ أي: أخبارٌ صادقةٌ وأوامرُ عادلةٌ تهدي إلى الحقِّ وإلى طريقٍ مستقيمٍ؛ فإذا جاءتهم هذه البيِّنة؛ فحينئذٍ يتبيَّن طالب الحقِّ ممَّن ليس له مقصدٌ في طلبه، فيهلك مَن هلك عن بيِّنة ويحيا من حيَّ عن بيِّنةٍ.
- AyatMeaning
- [2، 3] پھر ﴿ الْبَیِّنَةُ ﴾کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا: ﴿رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ﴾ ’’اللہ کے رسول ۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ نے اس کو مبعوث کیا جو لوگوں کو حق کی طرف دعوت دیتا ہے، اس پر کتاب اتاری جس کی وہ تلاوت کرتا ہے، تاکہ لوگوں کو دانائی سکھائے، ان کو پاک کرے اور ان کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ اس لیے فرمایا: ﴿یَتْلُوْا صُحُفًا مُّ٘طَهَّرَةً﴾ ’’وہ (رسول) پاک اوراق پڑھتا ہے۔‘‘ یعنی وہ شیطان کے قریب ہونے سے محفوظ ہیں، اسے صرف پاک فرشتے ہی چھوتے ہیں، کیونکہ یہ بلند ترین کلام ہے۔ اس لیے صحیفوں کے بارے میں فرمایا: ﴿فِیْهَا﴾ ان صحیفوں میں ﴿كُتُبٌ قَیِّمَةٌ﴾ سچی خبریں اور عدل پر مبنی احکام ہیں جو حق اور راہ راست کی طرف راہ نمائی کرتے ہیں۔ جب ان کے پاس یہ واضح دلیل آ جاتی ہے تب اس وقت طالب حق اور وہ شخص جس کا مقصد طلب حق نہیں ہے، دونوں واضح ہو جاتے ہیں پس جو کوئی ہلاک ہوتا ہے تو دلیل سے ہلاک ہوتا ہے اور جو کوئی زندہ رہتا ہے تو دلیل سے زندہ رہتا ہے۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [2،
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF