Details

Tbl_TFsadiQuraanSummary


SuraNo
96
SuraName
تفسیر سورۂ علق
SegmentID
1723
SegmentHeader
AyatText
{19} وأمَّا حالة المنهيِّ؛ فأمره الله أن لا يصغي إلى هذا الناهي، ولا ينقاد لنهيه، فقال: {كلاَّ لا تُطِعْهُ}؛ أي: فإنَّه لا يأمر إلاَّ بما فيه الخسار ، {واسجُدْ}: لربِّك، {واقْتَرِبْ}: منه في السُّجود وغيره من أنواع الطاعات والقُرُبات؛ فإنَّها كلها تدني من رضاه وتقرِّب منه. وهذا عامٌّ لكلِّ ناهٍ عن الخير ولكلِّ منهيٍّ عنه، وإن كانت نازلةً في شأنِ أبي جهل حين نهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن الصلاة وعذَّبه وآذاه.
AyatMeaning
[19] رہا اس شخص کا حال جس کو روکا گیا تو اس کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اس روکنے والے کی طرف دھیان ہی نہ دے اور نہ اس کی نہی پر عمل کرے ، چنانچہ فرمایا: ﴿كَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ﴾ ’’دیکھ! اس کی اطاعت نہ کرنا۔‘‘ یعنی وہ صرف اسی چیز کا حکم دیتا ہے جس میں خسارہ ہوتا ہے ﴿وَاسْجُدْ﴾ اور اپنے رب کے لیے سجدہ کیجیے ﴿وَاقْتَرِبْ﴾ سجدوں وغیرہ اور دیگر نیکیوں اور عبادت میں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیجیے، کیونکہ یہ تمام عبادات اللہ تعالیٰ اور اس کی رضا کے قریب کرتی ہیں۔یہ ہر اس شخص کے لیے عام ہے جو بھلائی سے روکتا ہے اور ہر اس امر کے لیے عام ہے جس سے روکا گیا ہے، اگرچہ یہ آیات ابوجہل کے بارے میں اس وقت نازل ہوئیں جب اس نے رسول اللہe کو نماز پڑھنے سے روکا، آپ کو تعذیب دی اور اذیت پہنچائی۔
Vocabulary
AyatSummary
[19]
Conclusions
LangCode
ur
TextType
UTF

Edit | Back to List