Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 85
- SuraName
- تفسیر سورۂ بروج
- SegmentID
- 1708
- SegmentHeader
- AyatText
- {10} ثم أوعدهم ووعدهم وعرض عليهم التوبة، فقال: {إنَّ الذين فتنوا المؤمنين والمؤمنات ثمَّ لم يَتوبوا فلهم عذابُ جهنَّم ولهم عذابُ الحريق}؛ أي: العذاب الشديد المحرِق. قال الحسن رحمه الله: انظُروا إلى هذا الكرم والجود؛ قتلوا أولياءه وأهل طاعته، وهو يدعوهم إلى التوبة.
- AyatMeaning
- [10] پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو وعید سنائی، ان کے ساتھ وعدہ کیا اور ان کے سامنے توبہ پیش کی، چنانچہ فرمایا: ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِ﴾ ’’جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور پھر توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی۔‘‘ یعنی جلانے والا نہایت سخت عذاب ہوگا۔ حضرت حسن بصریa فرماتے ہیں: اس جود و کرم کی طرف دیکھو، انھوں نے اس کے اولیاء اور اس کے اہل اطاعت بندوں کو قتل کیا اور وہ ان کو توبہ کی طرف بلا رہا ہے۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [10]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF