Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 84
- SuraName
- تفسیر سورۂ انشقاق
- SegmentID
- 1706
- SegmentHeader
- AyatText
- {10 ـ 15} {وأمَّا مَن أوتي كتابَه وراء ظهرِهِ}؛ أي: بشماله من وراء ظهره ، {فسوفَ يدعو ثُبوراً}: من الخزي والفضيحة، وما يجد في كتابه من الأعمال التي قدَّمها ولم يتبْ منها، {ويصلى سعيراً}؛ أي: تحيط به السعير من كلِّ جانب، ويقلَّب على عذابها، وذلك لأنَّه {كان في أهلِهِ مسروراً}: لا يخطُرُ البعث على باله، وقد أساء، ولا يظنُّ أنَّه راجعٌ إلى ربِّه وموقوفٌ بين يديه. {بلى إنَّ ربَّه كان به بصيراً}: فلا يحسُنُ أن يترُكَه سدىً لا يُؤمر ولا يُنهى ولا يُثاب ولا يُعاقب.
- AyatMeaning
- [15-10] ﴿وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَؔ كِتٰبَهٗ وَرَآءَؔ ظَهْرِهٖ﴾اور جس کو نامۂ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں اور اس کی پیٹھ پیچھے سے دیا جائے گا ﴿فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا﴾ یعنی جب وہ اپنے اعمال بد، جو اس نے (دنیا میں آخرت کے لیے) آگے بھیجے تھے اور ان سے توبہ نہیں کی تھی، اپنے اعمال نامے میں موجود پائے گا تو رسوائی اور فضیحت سے موت کو پکارے گا ﴿وَّیَصْلٰى سَعِیْرًا﴾ ’’اور دوزخ میں داخل ہوگا۔‘‘ یعنی جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ اسے ہر جانب سے گھیر لے گی اور اس کے عذاب پر اسے الٹ پلٹ کرے گی اور اس کا سبب یہ ہے کہ وہ دنیا میں ﴿ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ٘ مَسْرُوْرًا﴾ ’’ اپنے گھر والوں میں مسرور رہتا تھا۔‘‘ اس کے دل میں حیات بعدالممات کا کبھی خیال بھی نہیں آیا تھا۔ اس نے برائی کا اکتساب کیا اور اسے یقین نہ تھا کہ اسے اپنے رب کی طرف لوٹنا اور اس کے سامنے کھڑے ہونا ہے۔ ﴿بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًا﴾ ’’ہاں ہاں اس کا رب اس کو دیکھ رہا تھا۔‘‘ پس یہ اچھا نہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے بے کار چھوڑ دے، اس کو حکم دیا جائے، نہ کسی چیز سے روکا جائے اور اسے ثواب عطا کیا جائے، نہ عذاب دیا جائے۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [15-
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF