Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 76
- SuraName
- تفسیر سورۂ دہر(انسان)
- SegmentID
- 1675
- SegmentHeader
- AyatText
- {29} {إنَّ هذه تذكرةٌ}؛ أي: يتذكَّر بها المؤمن، فينتفع بما فيها من التخويف والترغيب، {فمَن شاءَ اتَّخَذَ إلى ربِّه سَبيلاً}؛ أي: طريقاً موصلاً إليه؛ فالله يبيِّن الحقَّ والهدى، ثم يخيِّر الناس بين الاهتداء بها أو النُّفور عنها؛ إقامةً للحُجَّة ؛ ليهلكَ من هَلَكَ عن بيِّنةٍ، ويحيا من حيَّ عن بينةٍ.
- AyatMeaning
- [29] ﴿ اِنَّ هٰؔذِهٖ تَذْكِرَةٌ ﴾ ’’یہ ایک نصیحت ہے۔‘‘یعنی اس سے مومن نصیحت حاصل کرتا ہے، اس کے اندر جو تحویف و ترغیب ہے، اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ ﴿ فَ٘مَنْ شَآءَؔ اتَّؔخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا ﴾ ’’پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راستہ اختیار کرلے۔‘‘ یعنی وہ راستہ جو اس کے رب تک پہنچاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حق اور ہدایت کو پوری طرح واضح کر دیا اور حجت قائم کرنے کے لیے لوگوں کو اختیار دے دیا کہ وہ چاہیں تو ہدایت کے راستے پر گامزن ہوں اور اگر چاہیں تو اس سے دور بھاگیں۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [29]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF