Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 76
- SuraName
- تفسیر سورۂ دہر(انسان)
- SegmentID
- 1675
- SegmentHeader
- AyatText
- {15 ـ 16} {ويُطافُ عليهم}؛ أي: يدور الولدان والخدم على أهل الجنة ، {بآنيةٍ من فضَّةٍ وأكوابٍ كانت قواريرَ. قواريرَ من فضَّةٍ}؛ أي: مادتها فضَّةٌ، وهي على صفاء القوارير، وهذا من أعجب الأشياء؛ أن تكون الفضَّةُ الكثيفة من صفاء جوهرها وطيب معدنها على صفاء القوارير، {قدَّروها تَقْديراً}؛ أي: قدَّروا الأواني المذكورة على قدرِ رِيِّهم؛ لا تزيدُ ولا تنقصُ؛ لأنَّها لو زادت؛ نقصتْ لذَّتها، ولو نقصت؛ لم تكفِهِم لرِيِّهم. ويُحتمل أنَّ المراد: قدَّرها أهلُ الجنة بمقدارٍ يوافقُ لذَّتَهم، فأتتْهم على ما قدَّروا في خواطرهم.
- AyatMeaning
- [16,15] خدمت گار لڑکے اور خدام، اہل جنت کے پاس گھوم پھر رہے ہوں گے ﴿ بِاٰنِیَةٍ مِّنْ فِضَّةٍ وَّاَكْوَابٍ كَانَتْ قَ٘ؔوَارِیْرَاۡۙ۰۰ قَ٘ؔوَارِیْرَاۡ مِنْ فِضَّةٍ ﴾ ’’چاندی کے برتن لیے، ہوئے اور شیشے کے (شفاف) گلاس لیے ہوئے، شیشے بھی چاندی کے ہوں گے۔‘‘ یعنی ان کا مادہ چاندی ہو گا ان کی صفائی شیشے کی سی ہو گی۔ یہ ایک عجیب ترین چیز ہو گی کہ چاندی جو کہ کثیف ہوتی ہے اپنے جوہر کی صفائی اور اچھے معدن کی بنا پر شیشے کے صاف و شفاف ہونے کی مانند صاف و شفاف ہو گی۔ ﴿ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا ﴾ ’’جو ٹھیک اندازے کے مطابق بنائے گئے ہیں۔‘‘ یعنی ان مذکور برتنوں (کے حجم) کو اپنی سیرابی کی مقدار کے مطابق بنائیں گے، اس سے کم ہوں گے نہ زیادہ کیونکہ اگر حجم میں زیادہ ہوں تو ان کی لذت کم ہوجائے گی اگر کم ہوں گے تو ان کی سیرابی کے لیے کافی نہیں ہوں گے۔ اس میں یہ احتمال بھی ہے کہ اس سے مراد یہ ہو کہ اہل جنت ان برتنوں کو ایسی مقدار پر بنائیں گے جو ان کی لذات کے موافق ہو گی، وہ برتن ان کے پاس ایسے حجم اور مقدار پر آئیں گے جس کا اندازہ انھوں نے اپنے دلوں میں کیا ہو گا۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [16,
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF