Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 76
- SuraName
- تفسیر سورۂ دہر(انسان)
- SegmentID
- 1675
- SegmentHeader
- AyatText
- {5} وأمَّا {الأبرار}، وهم الذين بَرَّتْ قلوبُهم بما فيها من معرفة الله ومحبَّته والأخلاق الجميلة؛ فبرَّت أعمالُهم ، واستعملوها بأعمال البرِّ، فأخبر أنَّهم {يشربون من كأسٍ}؛ أي: شرابٍ لذيذٍ من خمرٍ [قد] مُزِجَ بكافورٍ؛ أي: خلط به ليبرِّده ويكسر حدَّته، وهذا الكافور في غاية اللَّذَّة، قد سلم من كلِّ مكدِّرٍ ومنغِّص موجودٍ في كافور الدُّنيا؛ فإنَّ الآفة الموجودة في الدُّنيا تعدم من الأسماء التي ذكرها الله في الجنة ؛ كما قال تعالى: {في سِدْرٍ مخضودٍ. وطلح منضودٍ}، {وأزواجٌ مطهرةٌ}، {لهم دارُ السلام عند ربِّهم}، {وفيها ما تشتهيهِ الأنفسُ وتَلَذُّ الأعينُ}.
- AyatMeaning
- [5] رہے ﴿الْاَبْرَارَ﴾ ’’نیک لوگ‘‘ یہ وہ لوگ ہیں، جن کے دل نیک ہیں کیونکہ ان کے اندر اللہ تعالیٰ کی معرفت، اس کی محبت اور اخلاق جمیلہ ہیں۔ پس اس سبب سے ان کے اعمال بھی نیک ہیں انھوں نے ان کو نیک اعمال میں استعمال کیا ہے۔ ﴿یَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ﴾ ’’ایسے جام سے پئیں گے‘‘ یعنی شراب سے انتہائی لذیذمشروب جس میں کافور ملایا گیا ہوگا تاکہ اس مشروب کو ٹھنڈا کر کے اس کی حدت کو توڑ دے۔ یہ کافور انتہائی لذیذ ہو گا ہر قسم کے تکدر اور ملاوٹ سے پاک ہو گا جو دنیا کے کافور میں موجود ہوتی ہے۔ ہر وہ آفت ان اسماء میں ہے جن کا اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے کہ وہ جنت میں ہوں گے جبکہ اس قسم کے اسماء دنیا میں بھی ہیں تو وہ (آفت) آخرت میں نہیں ہوگی جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ۰۰ وَّطَلْ٘حٍ مَّنْضُوْدٍ﴾ (الواقعہ:56/28-29) ’’وہ بغیر کانٹوں کی بیریوں اور تہ بہ تہ کیلوں میں ہوں گے۔‘‘ فرمایا: ﴿وَ اَزْوَاجٌ مُّ٘طَهَّرَةٌ﴾ (آل عمران:3؍15) ’’اور جنت میں ان کے لیے پاک بیویاں ہوں گی۔‘‘اور فرمایا : ﴿لَهُمْ دَارُ السَّلٰ٘مِ عِنْدَ رَبِّهِمْ﴾ (الانعام:6؍127) ’’ان کے لیے ان کے رب کے ہاں سلامتی کا گھر ہے۔‘‘اور فرمایا: ﴿وَفِیْهَا مَا تَشْتَهِیْهِ الْاَنْ٘فُ٘سُ وَتَلَذُّ الْاَعْیُنُ﴾ (الزحزف:43؍71) ’’اور اس میں وہ سب کچھ ہو گا جو دل چاہیں گے اور جس سے آنکھیں لذت حاصل کریں گی۔‘‘
- Vocabulary
- AyatSummary
- [5]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF