Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 71
- SuraName
- تفسیر سورۂ نوح
- SegmentID
- 1646
- SegmentHeader
- AyatText
- {إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ أَنْ أَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ (1) قَالَ يَاقَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ (2) أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ (3) يَغْفِرْ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (4) قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا (5) فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا (6) وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا (7) ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا (8) ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا (9) فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا (10) يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُمْ مِدْرَارًا (11) وَيُمْدِدْكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَلْ لَكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَلْ لَكُمْ أَنْهَارًا (12) مَا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا (13) وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا (14) أَلَمْ تَرَوْا كَيْفَ خَلَقَ اللَّهُ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ طِبَاقًا (15) وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا (16) وَاللَّهُ أَنْبَتَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا (17) ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا (18) وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ بِسَاطًا (19) لِتَسْلُكُوا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا (20) قَالَ نُوحٌ رَبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي وَاتَّبَعُوا مَنْ لَمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا (21) وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا (22) وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ آلِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا (23) وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا (24) مِمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوا فَأُدْخِلُوا نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا لَهُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْصَارًا (25) وَقَالَ نُوحٌ رَبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا (26) إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا (27) رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا (28)}.
- AyatMeaning
- بلاشبہ ہم نے بھیجا نوح کو اس کی قوم کی طرف یہ کہ ڈرا تو اپنی قوم کو پہلے اس سے کہ آئے ان کے پاس عذاب بہت درد ناک(1) نوح نے کہا، اے میری قوم! یقیناً میں تمھیں ڈرانے والا ہوں ظاہر(2) یہ کہ تم عبادت کرو اللہ کی اور ڈرو اس سے اور اطاعت کرو میری(3) وہ بخش دے گا تمھارے لیے تمھارے گناہ اور مہلت دے گا تمھیں ایک وقت مقرر تک بلاشبہ اللہ کا (مقرر) وقت جب آتا ہے تو نہیں مؤخر کیا جاتا وہ، کاش کہ ہوتے تم جانتے(4) نوح نے کہا، اے میرے رب ! بلاشبہ میں نے دعوت دی اپنی قوم کو رات اور دن(5) سو نہ زیادہ کیا انھیں میری دعوت نے مگر (حق سے) بھاگنے ہی میں (6) اور میں نے جب بھی دعوت دی ان کو، تاکہ بخشے تو انھیں تو کر لیں انھوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں اور لپیٹ لیے انھوں نے (اپنے اوپر) اپنے کپڑے اور اڑے رہے وہ اور تکبر کیا انھوں نے تکبر کرنا بڑا (7) پھر میں نے دعوت دی انھیں بہ آواز بلند(8) پھر میں نے علانیہ کہا ان سے اور خفیہ کہا ان سے بالکل خفیہ(9) چنانچہ میں نے کہا، مغفرت مانگو تم اپنے رب سے، بلاشبہ وہ ہے بڑا بخشنے والا (10) وہ بھیجے گاآسمان(سے بارش) تم پر موسلا دھار (11) اور وہ بڑھائے گا تمھیں ساتھ مالوں اور بیٹوں کے، اور (پیدا) کرے گا تمھارے لیے باغات اور (جاری) کرے گا تمھارے لیے نہریں (12) کیا ہے تمھیں کہ نہیں عقیدہ رکھتے تم اللہ کے لیے وقار (عظمت )کا؟ (13) حالانکہ اس نے پیدا کیا تمھیں مختلف مرحلوں میں (14) کیا نہیں دیکھا تم نے کہ کس طرح پیدا کیے اللہ نے سات آسمان اوپر نیچے؟ (15) اور اس نے بنایا چاند کو ان میں نور اور بنایا سورج کو چراغ (16) اور اللہ نے اگایا ہے تمھیں زمین سے (خاص انداز سے) اگانا (17) پھر وہ لوٹائے گا تمھیں اس میں اور وہ نکالے گا تمھیں (دوبارہ) نکالنا (18) اور اللہ نے بنایا تمھارے لیے زمین کو بچھونا (19) تاکہ تم چلواس کی کشادہ راہوں میں (20) کہا نوح نے، اے میرے رب! بلاشبہ انھوں نے نافرمانی کی میری اور پیروی کی انھوں نے اس کی کہ نہیں زیادہ کیا اس کو اس کےمال اور اس کی اولاد نے مگر خسارے ہی میں (21) اور مکر کیا انھوں نے مکر بہت بڑا (22) اور کہا انھوں نے، بالکل نہ چھوڑنا تم اپنے معبودوں کو، اور نہ چھوڑنا تم ود کو اور نہ سواع کو اور نہ یغوث کو اور نہ یعوق کو اور نہ نسر کو (23) اور تحقیق انھوں نے گمراہ کیا بہتوں کو اور نہ زیادہ کر تو (یا اللہ!) ان ظالموں کو مگر گمراہی ہی میں (24) بوجہ اپنی خطاؤں کے غرق کیے گئے وہ، پھر داخل کیے گئے وہ آگ میں، تو نہ پایا انھوں نے اپنے لیے سوائے اللہ کے کوئی مدد گار (25) اور کہا نوح نے، اے میرے رب! نہ چھوڑ تو اوپر زمین کے(ان) کافروں میں سے کوئی رہنے سہنے والا (26) بلاشبہ تو نے اگر چھوڑا ان کو تو وہ گمراہ کریں گے تیرے بندوں کو، اور نہیں جنیں گے وہ مگر فاجر کافر ہی (27) اے مرے رب! تو مغفرت فرما میری اور میرے والدین کی اور (ہر) اس شخص کی جو داخل ہو میرے گھر میں مومن ہو کر اور ایمان والوں اور ایمان والیوں کی اور نہ زیادہ کر تو ظالموں کو مگر تباہی اور ہلاکت میں (28)
- Vocabulary
- AyatSummary
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- Utxt