Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 68
- SuraName
- تفسیر سورۂ قلم
- SegmentID
- 1634
- SegmentHeader
- AyatText
- {فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَذَا الْحَدِيثِ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ (44) وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ (45) أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ (46) أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ (47) فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَى وَهُوَ مَكْظُومٌ (48) لَوْلَا أَنْ تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِنْ رَبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ (49) فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ (50) وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ (51) وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ (52)}.
- AyatMeaning
- پس چھوڑیے مجھے اور اس کو جو جھٹلاتا ہے اس حدیث (قرآن) کو یقیناً ہم آہستہ آہستہ لے جائیں گے ان کو (تباہی کی طرف) اس طرح کہ وہ نہیں جانیں گے (44) اور ڈھیل دیتا ہوں میں ان کو، بلاشبہ میری تدبیر نہایت مضبوط ہے (45) کیا آپ مانگتے ہیں ان سے کوئی اجر، پس وہ تاوان سے بوجھل ہیں؟ (46) کیا ان کے پاس (علم) غیب ہے پس وہ (اس سے) لکھتے ہیں؟ (47) پس آپ صبر کیجیے اپنے رب کے حکم کے لیے اور نہ ہوں آپ مانند (یونس)مچھلی والے کے جب اس نے پکارا (اللہ کو) جب کہ وہ غم سے بھرا ہوا تھا (48) اگر نہ ہوتی یہ بات کہ پا لیا اس کو احسان نے اس کےرب کے، تو ضرور پھینکا جاتا وہ چٹیل میدان میں جبکہ وہ مذموم ہوتا(49) پس چن لیا اس کو اس کےرب نے اور (دوبارہ) کر دیا اس نے اس کو صالحین میں سے (50) اور تحقیق قریب ہیں وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا کہ وہ پھسلادیں آپ کو اپنی تیز نظروں سے جب وہ سنتے ہیں ذکر (قرآن) اور وہ کہتے ہیں، بلاشبہ وہ ضرور دیوانہ ہے (51) اور نہیں ہے وہ (قرآن) مگر نصیحت جہانوں کے لیے (52)
- Vocabulary
- AyatSummary
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- Utxt