Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 59
- SuraName
- تفسیر سورۂ حشر
- SegmentID
- 1581
- SegmentHeader
- AyatText
- {6} ثم ذكر مَن انتقلت إليه أموالُهم وأمتعتُهم، فقال: {وما أفاء اللهُ على رسولهِ منهم}؛ أي: من أهل هذه القرية، وهم بنو النضير، {فـ}: إنَّكم يا معشر المسلمين، {ما أوجَفْتُم عليه من خيل ولا ركابٍ}؛ أي: ما أجلبتم وحشدتم ؛ أي: لم تتعبوا بتحصيلها لا بأنفسكم ولا بمواشيكم، بل قذف الله في قلوبهم الرعبَ، فأتتكم صفواً عفواً، ولهذا قال: {ولكنَّ الله يسلِّطُ رسله على من يشاءُ واللهُ على كلِّ شيءٍ قديرٌ}: من تمام قدرته أنَّه لا يمتنع عليه ممتنعٌ ولا يتعزَّز من دونه قويٌّ.
- AyatMeaning
- [6] پھر اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان لوگوں کا ذکر کیا جن کی طرف بنونضیر کا مال و متاع منتقل ہوا ، چنانچہ فرمایا: ﴿ وَمَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوْلِهٖ٘ مِنْهُمْ﴾ ’’او رجو مال اللہ نے اپنے رسول کو ان سے دلایا۔‘‘ یعنی اس بستی کے لوگوں میں سے، اس سے مراد بنونضیر کے لوگ ہیں ﴿ فَمَاۤ اَوْجَفْتُمْ عَلَیْهِ مِنْ خَیْلٍ وَّلَا رِكَابٍ﴾ یعنی تم نے گھوڑے دوڑائے ہیں نہ لشکر اکٹھے کیے ہیں، یعنی تمھیں لشکر جمع کرنے کی مشقت نہیں اٹھانا پڑی اور نہ تمھارے مویشیوں ہی کو مشقت کا سامنا کرناپڑا۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان (یہودیوں) کے دلوں میں رعب ڈال دیا اور وہ تمھارے سامنے درگزر اور عفو کی درخواست کرتے ہوئے حاضر ہوئے۔اس لیے فرمایا: ﴿ وَّلٰكِنَّ اللّٰهَ یُسَلِّطُ رُسُلَهٗ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُ٘لِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴾ ’’لیکن اللہ اپنے رسولوں کو جن پر چاہتا ہے مسلط کردیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ اور اس کی قدرت کاملہ یہ ہے کہ کوئی بچنے والا اس سے بچ سکتا ہے نہ قوت والا اس کے مقابلے میں غالب آ سکتا ہے۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [6]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF