Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 56
- SuraName
- تفسیر سورۂ واقعہ
- SegmentID
- 1552
- SegmentHeader
- AyatText
- {إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ (1) لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ (2) خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ (3) إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا (4) وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا (5) فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا (6) وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً (7) فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ (8) وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ (9) وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ (10) أُولَئِكَ الْمُقَرَّبُونَ (11) فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ (12) ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ (13) وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ (14) عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ (15) مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ (16) يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ (17) بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ (18) لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ (19) وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ (20) وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ (21) وَحُورٌ عِينٌ (22) كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ (23) جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (24) لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا (25) إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا (26)}].
- AyatMeaning
- جب واقع ہو گی واقع ہونے والی(قیامت)(1) نہیں ہو گا اس کےواقع ہونے کے وقت کوئی بھی جھٹلانے والا(2) پست کرنے والی، بلند کرنے والی(3) جب ہلائی جائے گی زمین (سخت) ہلایا جانا(4) اور ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیا جانا(5) پس ہو جائیں گے وہ ذرات بکھرے ہوئے(6) اور ہو جاؤ گے تم قسمیں تین(7) سو دائیں (ہاتھ) والے، کیا (خوب) ہیں دائیں (ہاتھ) والے ؟(8) اور بائیں (ہاتھ) والے کیا (حقیر) ہیں بائیں (ہاتھ) والے؟(9) اور سبقت لینے والے تو سبقت ہی لینے والے ہیں (10)یہی لوگ مقرب ہیں (11) نعمت والے باغات میں (12) بہت بڑی جماعت پہلوں میں سے (13) اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے (14) (بیٹھے ہوں گے) تختوں پر زر و جواہر سے جڑے ہوئے (15) تکیہ لگائے ہوئے ان پر آمنے سامنے (16) آتے جاتے ہوں گے ان پر لڑکے سدا لڑکے ہی رہنے والے (17) آبخورے اور آفتابے لیے ہوئے، اور لبریز جام، شراب کے جاری چشمے سے (18) نہ وہ مبتلائے سر درد ہوں گے اس سے اور نہ (مستی سے) مدہوش (19) اور پھل (لیے ہوئے) اس قسم سے جو وہ پسند کریں گے (20) اور گوشت پرندوں کا اس قسم سے جو وہ چاہیں گے (21) اور (ان کے لیے ہوں گی) حوریں فراخ چشم (22) جیسے موتی غلاف میں رکھے ہوئے (23) بدلے میں اس کے جو تھے وہ عمل کرتے (24) نہیں سنیں گے وہ اس میں کوئی لغو اور نہ گناہ کی بات (25) مگر بول سلام سلام کا (26)
- Vocabulary
- AyatSummary
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- Utxt