Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 55
- SuraName
- تفسیر سورۂ رحمٰن
- SegmentID
- 1539
- SegmentHeader
- AyatText
- {5} {الشمسُ والقمرُ بحُسْبانٍ}؛ أي: خلق الله الشمس والقمر وسخَّرهما يجريان بحساب مقنَّن وتقدير مقدَّر رحمةً بالعباد وعنايةً بهم، وليقوم بذلك من مصالحهم ما يقوم، وليعرفوا عدد السنين والحساب.
- AyatMeaning
- [5] ﴿ اَلشَّ٘مْسُ وَالْ٘قَ٘مَرُ بِحُسْبَانٍ﴾ ’’سورج اور چاند ایک حساب سے چلتے ہیں۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ نے سورج اور چاند کو پیدا کیا، ان کو مسخر کیا، جو بندوں پررحمت اور ان کے ساتھ عنایت کے طور پر ایک متعین حساب اور مقررانداز سے چل رہے ہیں، نیز اس لیے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے بندوں کے مصالح کا انتظام کرتا ہے تاکہ بندے ماہ و سال کی گنتی اور حساب کی معرفت حاصل کر لیں۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [5]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF