Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 55
- SuraName
- تفسیر سورۂ رحمٰن
- SegmentID
- 1539
- SegmentHeader
- AyatText
- {1} هذه السورة الكريمة الجليلةُ افتتحها باسمه الرحمن، الدالِّ على سعة رحمته وعموم إحسانه وجزيل برِّه وواسع فضله، ثم ذَكَرَ ما يدلُّ على رحمته وأثرها الذي أوصله الله إلى عباده من النعم الدينيَّة والدنيويَّة والأخرويَّة، وبعد كل جنس ونوع من نعمه ينبِّه الثقلين لشكره ويقول: {فبأيِّ آلاء ربِّكما تكذِّبان}.
- AyatMeaning
- [1] اس سورۂ کریمہ کا افتتاح اللہ تعالیٰ کے اسم مبارک ﴿ اَلرَّحْمٰنُ ﴾ سے ہوا ہے جو اس کی بے پایاں رحمت، عمومی احسان، بے شمار بھلائیوں اور وسیع فضل و کرم پر دلالت کرتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے ان امور کا ذکر فرمایا جو اس کی رحمت اور ان کے آثار یعنی دینی، دنیاوی، اور اخروی نعمتوں پر دلالت کرتے ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں تک پہنچایا۔ اپنی ان نعمتوں کی ہر جنس اور نوع کو بیان کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ دونوں جماعتوں، یعنی جن و انس کو تنبیہ کرتا ہے کہ وہ اس کا شکر ادا کریں۔ چنانچہ فرماتا ہے: ﴿ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰ٘نِ﴾ ’’پھر تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔‘‘
- Vocabulary
- AyatSummary
- [1]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF