Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 53
- SuraName
- تفسیر سورۂ نجم
- SegmentID
- 1531
- SegmentHeader
- AyatText
- {أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى (33) وَأَعْطَى قَلِيلًا وَأَكْدَى (34) أَعِنْدَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى (35) أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى (36) وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّى (37) أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى (38) وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (39) وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَى (40) ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَى (41) وَأَنَّ إِلَى رَبِّكَ الْمُنْتَهَى (42) وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَى (43) وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا (44) وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَى (45) مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَى (46) وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَى (47) وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَى وَأَقْنَى (48) وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَى (49) وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَى (50) وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَى (51) وَقَوْمَ نُوحٍ مِنْ قَبْلُ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَى (52) وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَى (53) فَغَشَّاهَا مَا غَشَّى (54) فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَى (55) هَذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَى (56) أَزِفَتِ الْآزِفَةُ (57) لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ (58) أَفَمِنْ هَذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ (59) وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ (60) وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ (61) فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا (62)}.
- AyatMeaning
- بھلا آپ نے دیکھا اسے جس نے رو گردانی کی؟ (33) اور اس نے دیا قلیل (مال) اور (پھر دینا) بند کر دیا (34) کیا اس کےپاس علم غیب ہے، کہ وہ (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟ (35) کیا نہیں خبر دیا گیا وہ اس چیز کی جو ہے صحیفوں میں موسیٰ کے؟ (36) اور ابراہیم کے، وہ جس نے پورا کیا (عہد اپنا)؟ (37) یہ کہ نہیں بوجھ اٹھائے گی کوئی(جان) بوجھ اٹھانے والی بوجھ کسی دوسری (جان) کا (38) اور یہ کہ نہیں ہے کسی انسان کے لیے مگر وہی جو اس نے کوشش کی (39) اور بلاشبہ کوشش اس کی عنقریب دیکھی جائے گی (40) پھر بدلہ دیا جائے گا اس کو بدلہ پورا (پورا) (41) اور بے شک آپ کے رب ہی کی طرف انتہا (پہنچنا) ہے (42) اور بلاشبہ وہی ہنساتا اور وہی رلاتا ہے (43) اور بے شک وہی مارتا اور وہی زندہ کرتا ہے (44) اور بلاشبہ اسی نے پیدا کیا جوڑا ( یعنی ) نر اور مادہ (45) نطفے سے جب وہ ڈالا جاتا ہے(رحم میں) (46) اور بلاشبہ اسی کے ذمہ ہے پیدائش دوسری بار بھی (47) اور بے شک وہی غنی (بے نیاز) کرتا اور سرمایہ دار بناتا ہے (48) اور یقیناً وہی ہے رب ِشعریٰ(ستارے)کا(49) اور بلاشبہ اسی نے ہلاک کیا عاد اولیٰ کو (50) اور ثمود کو، پس نہ باقی چھوڑا (کسی کو) (51) اور قوم نوح کو بھی پہلے(ان سے)، بلاشبہ وہ تھے بہت زیادہ ظالم اور بڑے سرکش (52) اور الٹ جانے والی بستی کو اس نے زمین پر دے مارا (53) پھر ڈھانپ لیا اس کو اس (تباہی و بربادی) نے جس نے ڈھانپا (54) پس کون سی نعمتوں میں اپنے رب کی (اے انسان!) تو شک کرے گا؟ (55) یہ (رسول) تو ڈرانے والا ہے پہلے ڈرانے والوں میں سے (56) قریب آگئی قریب آنے والی (قیامت) (57) نہیں ہے اس قیامت (کی ہولناکیوں) کو، سوائے اللہ کے کوئی بھی ٹالنے والا (58) کیا پس اس بات (قرآن) سے تم تعجب کرتے ہو؟(59) اور تم ہنستے ہو، اور نہیں روتے (60) اور تم کھیل کود میں مست ہو (61) پس (باز آ جاؤ اور) سجدہ کرو اللہ کو اور عبادت کرو (اسی کی) (62)
- Vocabulary
- AyatSummary
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- Utxt