Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 37
- SuraName
- تفسیر سورۂ صافات
- SegmentID
- 1303
- SegmentHeader
- AyatText
- {171 ـ 179} ولا يحسبوا أيضاً أنَّهم في الدنيا غالبون، بل قد سَبَقَتْ كلمةُ الله التي لا مردَّ لها ولا مخالفَ لها لعبادِهِ المرسَلين وجندِهِ المفلِحين أنَّهم الغالبونَ لغيرِهِم المنصورون من ربِّهم نصراً عزيزاً يتمكَّنون فيه من إقامة دينهم. وهذه بشارةٌ عظيمةٌ لمن اتَّصف بأنَّه من جندِ الله؛ بأن كانت أحوالُهُ مستقيمةً، وقاتلَ مَنْ أمر بقتالهم أنه غالبٌ منصورٌ. ثم أمر رسولَه بالإعراض عَمَّنْ عاندوا ولم يَقْبَلوا الحقَّ، وأنَّه ما بقي إلاَّ انتظارُ ما يَحِلُّ بهم من العذاب، ولهذا قال: {وأبصرهم فسوفَ يُبْصِرونَ}: مَنْ يَحِلُّ به النَّكالُ؛ فإنَّه سيحلُّ بهم. {فإذا نَزَلَ بساحتِهِم}؛ أي: نزل عليهم وقريباً منهم، {فساء صَباحُ المُنْذَرينَ}؛ لأنَّه صباح الشرِّ والعقوبة والاستئصال. ثم كرَّر الأمر بالتولِّي عنهم وتهديدهم بوقوع العذاب.
- AyatMeaning
- [179-171] وہ یہ نہ سمجھیں کہ وہ دنیا میں غالب ہی رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ کر دیا ہے جس کو کوئی رد کر سکتا ہے نہ اس کی مخالفت کر سکتا ہے… کہ اس کی بندگی کرنے والے رسول اور اس کی فلاح یافتہ فوج ہی غالب رہے گی، ان کو ان کے رب کی طرف سے فتح و نصرت حاصل ہو گی تب وہ نصرت الٰہی سے اس کے دین کو قائم کرنے کی قدرت رکھیں گے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک عظیم بشارت ہے جو اللہ تعالیٰ کے لشکر میں شامل ہیں، جو اس لشکر کی صفات سے متصف ہیں، جن کے احوال درست ہیں، جو ان لوگوں سے جہاد کرتے ہیں جن سے جہاد کرنے کا ان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ غالب اور فتح یاب رہیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (e)کو حکم دیا کہ وہ اہل عناد سے جنھوں نے حق کو قبول نہیں کیا، گریز کریں، نیز فرمایا کہ اب تو ان پر نازل ہونے والے عذاب کا انتظار باقی ہے، بنا بریں فرمایا: ﴿وَّاَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ ﴾ ’’پس آپ انھیں دیکھتے رہیے اور وہ بھی عنقریب دیکھ لیں گے‘‘ کہ کس پر عذاب نازل ہوتا ہے۔ ان پر یہ عذاب بہت جلد نازل ہو گا۔ ﴿فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ ﴾ ’’مگر جب وہ ان کے میدان میں اترے گا۔‘‘ یعنی جب ان پر عذاب نازل ہو گا اور ان کے قریب ہوگا ﴿فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ ﴾ ’’تو جن کو ڈر سنا دیا گیا تھا، ان کے لیے برا دن ہوگا۔‘‘ کیونکہ یہ صبح ان کے لیے شر، عقوبت اور استیصال لے کر آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ e کو دوبارہ حکم دیا ہے کہ وہ ان مشرکین سے گریز کریں اور مشرکین کو وقوع عذاب کی وعید سنائی۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [179
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF