Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 37
- SuraName
- تفسیر سورۂ صافات
- SegmentID
- 1294
- SegmentHeader
- AyatText
- {104 ـ 105} {وناديناه}: في تلك الحال المزعجة والأمر المدهش: {أن يا إبراهيمُ. قد صَدَّقْتَ الرؤيا}؛ أي: قد فعلتَ ما أُمِرْتَ به؛ فإنَّك وطَّنْتَ نفسك على ذلك، وفعلتَ كلَّ سبب، ولم يبقَ إلاَّ إمرار السكين على حلقه. {إنَّا كذلك نَجْزي المحسنين}: في عبادتنا، المقدِّمين رضانا على شهواتِ أنفسهم.
- AyatMeaning
- [104، 105] ﴿وَنَادَیْنٰهُ ﴾ یعنی اس انتہائی اضطرابی کیفیت اور دہشت ناک حالت میں، ہم نے ابراہیم کو آواز دی: ﴿اَنْ یّٰۤا ِبْرٰهِیْمُ۠ۙ۰۰ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَ٘ا﴾ ’’اے ابراہیم! تم نے خواب کو سچا کردکھایا۔‘‘ یعنی آپ نے وہ کچھ کر دکھایا جس کا آپ کو حکم دیا گیا تھا، آپ نے اس حکم کی تعمیل پر اپنے نفس کو آمادہ کیا آپ نے اس حکم کی تعمیل کے لیے تمام اسباب اختیار کر لیے تھے، صرف حضرت اسماعیلu کے گلے پر چھری چلانا باقی رہ گیا تھا۔ ﴿اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ﴾ ’’بلاشبہ ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں‘‘ جو ہماری عبادت میں احسان کے مرتبہ پر فائز ہیں اور اپنی خواہشات پر ہماری رضا کو مقدم رکھتے ہیں۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [104
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF