Details

Tbl_TFsadiQuraanSummary


SuraNo
37
SuraName
تفسیر سورۂ صافات
SegmentID
1294
SegmentHeader
AyatText
{103} {فلمَّا أسْلَما}؛ أي: إبراهيم وابنه إسماعيل: إبراهيم جازماً بقتل ابنه وثمرةِ فؤادِهِ امتثالاً لأمر ربِّه وخوفاً من عقابه، والابن قد وطَّن نفسه على الصبر، وهانتْ عليه في طاعة ربِّه ورضا والده، {وَتَلَّه للجبينِ}؛ أي: تلَّ إبراهيمُ إسماعيلَ على جبينِهِ لِيُضْجِعَه فيذبَحَه، وقد انكبَّ لوجهِهِ؛ لئلاَّ ينظرَ وقت الذبح إلى وجهِهِ.
AyatMeaning
[103] ﴿فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا ﴾ جب حضرت ابراہیمu اور حضرت اسماعیلu نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے سرتسلیم خم کر دیا، حضرت ابراہیمu نے اپنے رب کی اطاعت میں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہوئے اپنے جگر گوشے کو ذبح کرنے کا پختہ ارادہ کر لیا اور بیٹے نے اپنے آپ کو صبر پر مجبور کیا تو اس پر اپنے رب کی اطاعت اور اپنے والد کی رضا جوئی آسان ہو گئی۔ ﴿وَتَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِ﴾ یعنی ابراہیمu نے اسماعیلu کو پیشانی کے بل گرا دیا تاکہ ذبح کرنے کے لیے ان کو لٹائیں۔ اسماعیلu اوندھے منہ لیٹ گئے تاکہ ذبح کے وقت ابراہیمu ان کے چہرے کو نہ دیکھ سکیں۔
Vocabulary
AyatSummary
[103
Conclusions
LangCode
ur
TextType
UTF

Edit | Back to List