Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 37
- SuraName
- تفسیر سورۂ صافات
- SegmentID
- 1294
- SegmentHeader
- AyatText
- {101} فاستجابَ اللَّه له وقال: {فبشَّرناه بغلام حَليم}: وهذا إسماعيلُ عليه السلام بلا شكٍّ؛ فإنَّه ذكر بعدَه البشارة بإسحاقَ، ولأنَّ الله تعالى قال في بُشراه بإسحاقَ: {فبشَّرنْاها بإسحاقَ ومِن وراء إسحاقَ يعقوبَ}: فدلَّ على أنَّ إسحاقَ غير الذبيح، ووَصَفَ الله إسماعيلَ عليه السلام بالحلم، وهو يتضمَّنُ الصبرَ وحسنَ الخُلُق وسَعَةَ الصدر والعفو عَمَّنْ جنى.
- AyatMeaning
- [101] اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول کرتے ہوئے فرمایا: ﴿فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ ﴾ ’’تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی۔‘‘ بلاشک اس سے مراد اسماعیلu ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس بشارت کے بعد ساتھ ہی اسحاقu کی بشارت بھی دی ہے، نیز اللہ تعالیٰ نے ایک مقام پر اسحاقu کے بارے میں اس طرح خوشخبری سنائی ہے: ﴿فَبَشَّرْنٰهَا بِـاِسْحٰؔقَ١ۙ وَمِنْ وَّرَؔآءِ اِسْحٰؔقَ یَعْقُوْبَ ﴾ (ہود: 11؍71) ’’ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی۔‘‘ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسحاقu ذبیح نہ تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اسماعیلu کو حلم سے موصوف کیا ہے، جو صبر، حسن خلق، وسیع القلبی اور قصور واروں سے عفو ودرگزر کو متضمن ہے۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [101
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF