Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 37
- SuraName
- تفسیر سورۂ صافات
- SegmentID
- 1294
- SegmentHeader
- AyatText
- {وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ (83) إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ (84) إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ (85) أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ (86) فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِينَ (87) فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ (88) فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ (89) فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ (90) فَرَاغَ إِلَى آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ (91) مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُونَ (92) فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ (93) فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ (94) قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ (95) وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ (96) قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ (97) فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ (98) وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَى رَبِّي سَيَهْدِينِ (99) رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ (100) فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ (101) فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَابُنَيَّ إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَى قَالَ يَاأَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ (102) فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ (103) وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَاإِبْرَاهِيمُ (104) قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (105) إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ (106) وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ (107) وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ (108) سَلَامٌ عَلَى إِبْرَاهِيمَ (109) كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (110) إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ (111) وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ (112) وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَاقَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ (113)}.
- AyatMeaning
- اور بے شک اسی (نوح) کے گروہ سے البتہ ابراہیم تھا (83) جبکہ آیا وہ اپنے رب کے پاس پاک صاف دل کے ساتھ (84) جب کہا اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے، کس چیز کی تم عبادت کرتے ہو؟ (85) کیا جھوٹے گھڑے ہوئے معبودوں کو، سوائے اللہ کے، تم چاہتے ہو؟ (86) پس کیا خیال ہے تمھارا جہانوں کے رب کی نسبت؟ (87) پس اس نے دیکھا ایک نظر دیکھنا ستاروں کی طرف (88) پھر کہا: بے شک میں تو بیمار ہوں (89) پس وہ واپس پھرے اس سے پیٹھ پھیرتے ہوئے (90) پس وہ متوجہ ہوا طرف ان کے معبودوں کی اور کہا: کیا نہیں تم کھاتے؟ (91) کیا ہے تمھیں، نہیں تم بولتے؟ (92) پس متوجہ ہوا ان پر مارتا ہوا دائیں ہاتھ سے (93) پس وہ آئے اس کی طرف دوڑتے ہوئے (94) اس نے کہا: کیا تم عبادت کرتے ہو(ان کی) جن کو تم خود تراشتے ہو (95) اور اللہ نے پیدا کیا تم کو اور جو تم کرتے ہو (96) انھوں نے کہا: بناؤ اس کے لیے ایک مکان (آگ جلاؤ ) اور ڈالو اس کو آگ میں (97) پس ارادہ کیا انھوں نے اس کے ساتھ ایک چال کا، سو کر دیا ہم نے ان کو نیچا (98) اورکہا اس نے: بے شک میں جانے والا ہوں طرف اپنے رب کی، یقیناً وہ میری رہنمائی کرے گا(99) اے میرے رب! عطا فرما مجھے(لڑکا)صالحین میں سے(100) پس خوشخبری دی ہم نے اس کو ایک لڑکے بردبار کی(101) پس جب پہنچ گیا وہ، اس کےساتھ دوڑنے (کی عمر) کو اس نے کہا، اے میرے پیارے بیٹے! بے شک میں دیکھتا ہوں خواب میں کہ میں ذبح کر رہا ہوں تجھے، پس دیکھ تو، کیا دیکھتا ہے؟ بیٹے نے کہا، ابا جان! کر گزریے جو آپ کو حکم دیا گیا ہے، یقیناً آپ پائیں گے مجھے، اگر چاہا اللہ نے، صبر کرنے والوں میں سے(102) پس جب دونوں مطیع ہو گئے اور اس نے لٹا دیا اس کو کروٹ کے بل (103) اور پکارا ہم نے اسے اے ابراہیم! (104) تحقیق سچ کر دکھایا تو نے (اپنا) خواب، بے شک ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں نیکی کرنے والوں کو (105) بلاشبہ یہ البتہ وہی ہے آزمائش صریح (106) اور بدلے میں دیا ہم نے اس (اسماعیل) کے ذبح کرنے کو عظیم القدر(جانور) (107) اور چھوڑا ہم نے اوپر اس کے پچھلے لوگوں میں(108) کہ سلام ہو اوپر ابراہیم کے(109) اسی طرح بدلہ دیتے ہیں ہم نیکی کرنے والوں کو(110)بے شک وہ (تھا) ہمارے مومن بندوں میں سے (111)اور خوشخبری دی ہم نے اس کو اسحق(بیٹے) کی، اس حال میں کہ وہ نبی ہو گا (اور)صالحین میں سے(112) اور برکت (نازل) کی ہم نے اوپر اس کے اور اوپر اسحاق کے، اور ان دونوں کی اولاد میں سے کوئی نیکی کرنے والا ہے اور کوئی ظلم کرنے والا ہے اپنے نفس پر کھلم کھلا(113)
- Vocabulary
- AyatSummary
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- Utxt