Details

Tbl_TFsadiQuraanSummary


SuraNo
37
SuraName
تفسیر سورۂ صافات
SegmentID
1289
SegmentHeader
AyatText
{وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ (27) قَالُوا إِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ (28) قَالُوا بَلْ لَمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ (29) وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ (30) فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا إِنَّا لَذَائِقُونَ (31) فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ (32) فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ (33) إِنَّا كَذَلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ (34) إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ (35) وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ (36) بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ (37) إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ (38) وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ (39)}.
AyatMeaning
اور متوجہ ہو گا بعض ان کا اوپر بعض کے، ایک دوسرے سے پوچھیں گے (27)کہیں گے: بے شک تم تو تھے آتے ہمارے پاس دائیں طرف سے (28) وہ کہیں گے: بلکہ نہیں تھے تم خود ہی ایمان لانے والے(29) اور نہیں تھا ہمارا تم پرکوئی زور، بلکہ تھے تم ہی لوگ سرکش(30) پس ثابت ہو گئی ہم پر بات ہمارے رب کی، بے شک ہم البتہ چکھنے والے ہیں(عذاب) (31) پس ہم نے گمراہ کیا تمھیں بلا شبہ تھے ہم گمراہ (32) پس بے شک وہ اس دن عذاب میں مشترک ہوں گے (33) بے شک ہم اسی طرح کرتے ہیں مجرموں کے ساتھ (34) بلاشبہ تھے و ہ، جب کہا جاتا ان سے کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے تو وہ تکبر کرتے (35) اور کیا بے شک ہم چھوڑ دیں گے اپنے معبودوں کو بوجہ (کہنے) ایک شاعر دیوانے کے (36)بلکہ وہ تو آیا ہے ساتھ حق کے اور اس نے تصدیق کی(سب) رسولوں کی (37) بے شک تم(اب) البتہ چکھو گے عذاب بہت درد ناک (38) اور نہیں بدلہ دیے جاؤ گے تم مگر(اسی کا) جو تھے تم عمل کرتے(39)
Vocabulary
AyatSummary
Conclusions
LangCode
ur
TextType
Utxt

Edit | Back to List