Details

Tbl_TFsadiQuraanSummary


SuraNo
36
SuraName
تفسیر سورۂ یٰسٓ
SegmentID
1276
SegmentHeader
AyatText
{48 ـ 49} {ويقولون}: على وجه التكذيب والاستعجال: {متى هذا الوعدُ إن كُنتُم صادقينَ}. قال الله تعالى: لا يستبعدوا ذلك؛ فإنَّه عن قريبٍ، {ما ينظُرونَ إلاَّ صَيْحَةً واحدةً}: وهي نفخةُ الصور. {تأخُذُهم}؛ أي: تصيبُهم {وهم يَخِصِّمونَ}؛ أي: وهم لاهون عنها، لم تخطُرْ على قلوبِهِم في حال خصومَتِهم وتشاجُرِهم بينَهم، الذي لا يوجد في الغالب إلاَّ وقتَ الغفلة.
AyatMeaning
[48، 49] ﴿وَیَقُوْلُوْنَ ﴾ وہ تکذیب کرتے اور عذاب کے لیے جلدی مچاتے ہوئے کہتے ہیں ﴿مَتٰى هٰؔذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰؔدِقِیْنَ ﴾ ’’یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو۔‘‘ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا کہ وہ قیامت کو دور نہ سمجھیں وہ بہت قریب ہے۔ ﴿مَا یَنْظُ٘رُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً ﴾ ’’وہ صرف ایک سخت چیخ کا انتظار کررہے ہیں‘‘ اور وہ صور پھونکنے کی آواز ہو گی۔ ﴿تَاْخُذُهُمْ ﴾ یعنی صور کی چنگھاڑ انھیں آ لے گی ﴿وَهُمْ یَخِصِّمُوْنَ ﴾ ’’جبکہ وہ جھگڑ رہے ہوں گے‘‘ اور وہ اس آواز کے بارے میں غافل ہوں گے۔ ان کے آپس میں جھگڑے کی حالت میں، جو کہ اکثر غفلت کے وقت ہوتا ہے اور ان کے دل میں اس کے بارے میں خیال بھی نہ گزرا ہوگا۔
Vocabulary
AyatSummary
[48،
Conclusions
LangCode
ur
TextType
UTF

Edit | Back to List