Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 29
- SuraName
- تفسیر سورۂ عنکبوت
- SegmentID
- 1143
- SegmentHeader
- AyatText
- AyatMeaning
- گزشتہ سطور میں گزر چکا ہے کہ حضرت لوطu حضرت ابراہیمu پر ایمان لا کر ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل ہوئے۔ مفسرین بیان کرتے ہیں کہ حضرت لوطu حضرت ابراہیمu کی ذریت میں سے نہیں بلکہ وہ حضرت ابراہیمu کے بھتیجے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد: ﴿وَجَعَلْنَا فِیْ ذُرِّیَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتٰبَ ﴾ اگرچہ عام ہے مگر حضرت لوطu کا نبی ہونا حالانکہ وہ آپ کی اولاد میں سے نہ تھے اس آیت کے خلاف نہیں ہے کیونکہ آیت کریمہ حضرت خلیلu کی مدح و ثنا کے سیاق میں آئی ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے آگاہ فرمایا ہے کہ لوطu ابراہیم u کے ہاتھ پر ایمان لائے تھے اور جس شخص نے آپ کے ہاتھ پر ہدایت پائی وہ ہادی کی فضیلت کی طرف نسبت کی بنا پر آپ کی اولاد میں سے ہدایت پانے والے سے زیادہ کامل ہے۔ واللہ اعلم۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF