Details

Tbl_TFsadiQuraanSummary


SuraNo
28
SuraName
تفسیر سورۂ قصص
SegmentID
1116
SegmentHeader
AyatText
{طسم (1) تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ (2) نَتْلُو عَلَيْكَ مِنْ نَبَإِ مُوسَى وَفِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (3) إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَائِفَةً مِنْهُمْ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَيَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ إِنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ (4) وَنُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ (5) وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُمْ مَا كَانُوا يَحْذَرُونَ (6) وَأَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَى أَنْ أَرْضِعِيهِ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ (7) فَالْتَقَطَهُ آلُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَحَزَنًا إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ (8) وَقَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِي وَلَكَ لَا تَقْتُلُوهُ عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ (9) وَأَصْبَحَ فُؤَادُ أُمِّ مُوسَى فَارِغًا إِنْ كَادَتْ لَتُبْدِي بِهِ لَوْلَا أَنْ رَبَطْنَا عَلَى قَلْبِهَا لِتَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (10) وَقَالَتْ لِأُخْتِهِ قُصِّيهِ فَبَصُرَتْ بِهِ عَنْ جُنُبٍ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ (11) وَحَرَّمْنَا عَلَيْهِ الْمَرَاضِعَ مِنْ قَبْلُ فَقَالَتْ هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ يَكْفُلُونَهُ لَكُمْ وَهُمْ لَهُ نَاصِحُونَ (12) فَرَدَدْنَاهُ إِلَى أُمِّهِ كَيْ تَقَرَّ عَيْنُهَا وَلَا تَحْزَنَ وَلِتَعْلَمَ أَنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (13) وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَاسْتَوَى آتَيْنَاهُ حُكْمًا وَعِلْمًا وَكَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ (14) وَدَخَلَ الْمَدِينَةَ عَلَى حِينِ غَفْلَةٍ مِنْ أَهْلِهَا فَوَجَدَ فِيهَا رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلَانِ هَذَا مِنْ شِيعَتِهِ وَهَذَا مِنْ عَدُوِّهِ فَاسْتَغَاثَهُ الَّذِي مِنْ شِيعَتِهِ عَلَى الَّذِي مِنْ عَدُوِّهِ فَوَكَزَهُ مُوسَى فَقَضَى عَلَيْهِ قَالَ هَذَا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ عَدُوٌّ مُضِلٌّ مُبِينٌ (15) قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (16) قَالَ رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَيَّ فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِلْمُجْرِمِينَ (17) فَأَصْبَحَ فِي الْمَدِينَةِ خَائِفًا يَتَرَقَّبُ فَإِذَا الَّذِي اسْتَنْصَرَهُ بِالْأَمْسِ يَسْتَصْرِخُهُ قَالَ لَهُ مُوسَى إِنَّكَ لَغَوِيٌّ مُبِينٌ (18) فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَنْ يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَهُمَا قَالَ يَامُوسَى أَتُرِيدُ أَنْ تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ إِنْ تُرِيدُ إِلَّا أَنْ تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَنْ تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ (19) وَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ يَسْعَى قَالَ يَامُوسَى إِنَّ الْمَلَأَ يَأْتَمِرُونَ بِكَ لِيَقْتُلُوكَ فَاخْرُجْ إِنِّي لَكَ مِنَ النَّاصِحِينَ (20) فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ (21) وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ عَسَى رَبِّي أَنْ يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ (22) وَلَمَّا وَرَدَ مَاءَ مَدْيَنَ وَجَدَ عَلَيْهِ أُمَّةً مِنَ النَّاسِ يَسْقُونَ وَوَجَدَ مِنْ دُونِهِمُ امْرَأَتَيْنِ تَذُودَانِ قَالَ مَا خَطْبُكُمَا قَالَتَا لَا نَسْقِي حَتَّى يُصْدِرَ الرِّعَاءُ وَأَبُونَا شَيْخٌ كَبِيرٌ (23) فَسَقَى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلَّى إِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ (24) فَجَاءَتْهُ إِحْدَاهُمَا تَمْشِي عَلَى اسْتِحْيَاءٍ قَالَتْ إِنَّ أَبِي يَدْعُوكَ لِيَجْزِيَكَ أَجْرَ مَا سَقَيْتَ لَنَا فَلَمَّا جَاءَهُ وَقَصَّ عَلَيْهِ الْقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفْ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ (25) قَالَتْ إِحْدَاهُمَا يَاأَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ (26) قَالَ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُنْكِحَكَ إِحْدَى ابْنَتَيَّ هَاتَيْنِ عَلَى أَنْ تَأْجُرَنِي ثَمَانِيَ حِجَجٍ فَإِنْ أَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنْدِكَ وَمَا أُرِيدُ أَنْ أَشُقَّ عَلَيْكَ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّالِحِينَ (27) قَالَ ذَلِكَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَيَّ وَاللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ (28) فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الْأَجَلَ وَسَارَ بِأَهْلِهِ آنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ نَارًا قَالَ لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي آنَسْتُ نَارًا لَعَلِّي آتِيكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَذْوَةٍ مِنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ (29) فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَنْ يَامُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ (30) وَأَنْ أَلْقِ عَصَاكَ فَلَمَّا رَآهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَلَمْ يُعَقِّبْ يَامُوسَى أَقْبِلْ وَلَا تَخَفْ إِنَّكَ مِنَ الْآمِنِينَ (31) اسْلُكْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ وَاضْمُمْ إِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ فَذَانِكَ بُرْهَانَانِ مِنْ رَبِّكَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ (32) قَالَ رَبِّ إِنِّي قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونِ (33) وَأَخِي هَارُونُ هُوَ أَفْصَحُ مِنِّي لِسَانًا فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدْءًا يُصَدِّقُنِي إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِ (34) قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ لَكُمَا سُلْطَانًا فَلَا يَصِلُونَ إِلَيْكُمَا بِآيَاتِنَا أَنْتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغَالِبُونَ (35) فَلَمَّا جَاءَهُمْ مُوسَى بِآيَاتِنَا بَيِّنَاتٍ قَالُوا مَا هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُفْتَرًى وَمَا سَمِعْنَا بِهَذَا فِي آبَائِنَا الْأَوَّلِينَ (36) وَقَالَ مُوسَى رَبِّي أَعْلَمُ بِمَنْ جَاءَ بِالْهُدَى مِنْ عِنْدِهِ وَمَنْ تَكُونُ لَهُ عَاقِبَةُ الدَّارِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ (37) وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَاأَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرِي فَأَوْقِدْ لِي يَاهَامَانُ عَلَى الطِّينِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا لَعَلِّي أَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ (38) وَاسْتَكْبَرَ هُوَ وَجُنُودُهُ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ إِلَيْنَا لَا يُرْجَعُونَ (39) فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظَّالِمِينَ (40) وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنْصَرُونَ (41) وَأَتْبَعْنَاهُمْ فِي هَذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ هُمْ مِنَ الْمَقْبُوحِينَ (42) وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ مِنْ بَعْدِ مَا أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ الْأُولَى بَصَائِرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (43) وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ إِذْ قَضَيْنَا إِلَى مُوسَى الْأَمْرَ وَمَا كُنْتَ مِنَ الشَّاهِدِينَ (44) وَلَكِنَّا أَنْشَأْنَا قُرُونًا فَتَطَاوَلَ عَلَيْهِمُ الْعُمُرُ وَمَا كُنْتَ ثَاوِيًا فِي أَهْلِ مَدْيَنَ تَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِنَا وَلَكِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ (45) وَمَا كُنْتَ بِجَانِبِ الطُّورِ إِذْ نَادَيْنَا وَلَكِنْ رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَا أَتَاهُمْ مِنْ نَذِيرٍ مِنْ قَبْلِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (46) وَلَوْلَا أَنْ تُصِيبَهُمْ مُصِيبَةٌ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَيَقُولُوا رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ آيَاتِكَ وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (47) فَلَمَّا جَاءَهُمُ الْحَقُّ مِنْ عِنْدِنَا قَالُوا لَوْلَا أُوتِيَ مِثْلَ مَا أُوتِيَ مُوسَى أَوَلَمْ يَكْفُرُوا بِمَا أُوتِيَ مُوسَى مِنْ قَبْلُ قَالُوا سِحْرَانِ تَظَاهَرَا وَقَالُوا إِنَّا بِكُلٍّ كَافِرُونَ (48) قُلْ فَأْتُوا بِكِتَابٍ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ هُوَ أَهْدَى مِنْهُمَا أَتَّبِعْهُ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ (49) فَإِنْ لَمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءَهُمْ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِنَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ (50) وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ (51)}.
AyatMeaning
طٰسٓمّٓ (1) یہ آیتیں ہیں کتاب واضح کی (2)پڑھتے ہیں ہم آپ پر کچھ خبریں موسیٰ اور فرعون کی ساتھ حق کے، ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں (3) بے شک فرعون نے سرکشی کی زمین (مصر) میں اور بنا دیا اس نے اس کے رہنے والوں کو کئی گروہ، ضعیف سمجھتا تھا وہ ایک گروہ (بنی اسرائیل) کو ان میں سے وہ ذبح کرتا تھا ان کے بیٹے اور زندہ رکھتا تھا ان کی عورتیں (بیٹیاں )، بلاشبہ وہ تھا فساد کرنے والوں میں سے (4) اور ہم چاہتے تھے یہ کہ احسان کریں ہم ان لوگوں پر جو ضعیف سمجھے جاتے تھے زمین (مصر) میں اور یہ کہ بنائیں ہم ان کو امام (پیشوا)اور بنائیں ہم انھیں وارث (ملک کا) (5)اور قدرت دیں ہم ان کو زمین میں اور دکھلائیں ہم فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکروں کو ان (کمزوروں کے ہاتھ) سے وہ چیز جس سے تھے وہ ڈرتے (6)اور الہام کیا ہم نے موسیٰ کی ماں کو یہ کہ دودھ پلا تو اس (موسیٰ) کو، پس جب ڈرے تو اس پر تو ڈال دینا اسے دریا میں اور نہ ڈرنا اور نہ غم کھانا بلاشبہ ہم لوٹانے والے ہیں اسے تیری طرف اور بنانے والے ہیں اس کو رسولوں میں سے (7) (اس نے ڈالا) پس اٹھا لیا اسے فرعون کے گھر والوں نے تاکہ ہو ان کے لیے دشمن اور (باعث) غم، بلاشبہ فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکر تھے وہ خطا کار (8) اور کہا بیوی نے فرعون کی (یہ تو) ٹھنڈک ہے آنکھوں کی میرے لیے اور تیرے لیے، نہ قتل کرو تم اسے، امید ہے کہ یہ نفع دے ہمیں یا بنا لیں ہم اسے بیٹااور وہ نہیں شعور رکھتے تھے (انجام کا) (9)اور ہو گیا دل موسیٰ کی ماں کا (صبر وقرار سے) خالی بلاشبہ قریب تھا کہ البتہ وہ ظاہر کر دیتی اس کو اگر نہ ہوتی یہ بات کہ مضبوط کر دیا تھا ہم نے اس کے دل کوتاکہ ہو وہ یقین کرنے والوں میں سے (10) اور کہا موسیٰ کی ماں نے اس کی بہن سے پیچھے پیچھے جا تو اس کے، پس وہ (گئی اور) دیکھتی رہی اسے دور سے جبکہ وہ (فرعونی) نہیں شعور رکھتے تھے (اس کا) (11)اور حرام کر دیا تھا ہم نے موسیٰ پردائیوں (کے دودھ) کو پہلے اس سے، پس کہا (موسیٰ کی بہن نے) کیا رہنمائی کروں میں تمھاری اوپر ایک گھر والوں کے جو پرورش کریں اس (بچے) کی تمھارے لیےاور وہ اس کے خیر خواہ بھی ہیں؟ (12) پس لوٹا دیا ہم نے اس کو اس کی ماں کی طرف تاکہ ٹھنڈی ہوں اس کی آنکھیں اور (تاکہ) نہ غم کھائے وہ اور تاکہ وہ جان لے کہ بے شک وعدہ اللہ کا سچا ہے لیکن اکثر ان کے نہیں جانتے (13) اور جب پہنچا وہ (موسیٰ) اپنی جوانی کو اور کامل ہو گیا (عقل و شعور میں ) تو دیا ہم نے اس کو حکم اور علم اور اسی طرح جزا دیتے ہیں ہم نیکی کرنے والوں کو (14) اور داخل ہوا وہ (موسیٰ) شہر میں ایسے وقت کہ غفلت میں تھے اس کے باشندے پس پایا اس نے اس شہر میں دو آدمیوں کو جو باہم لڑ رہے تھے، یہ (ایک تو) اس کے گروہ میں سے تھااور یہ (دوسرا) اس کے دشمن (گروہ میں ) سے پس مدد مانگی موسیٰ سے اس شخص نے جو اس کے گروہ میں سے تھا خلاف اس کے جو اس کے دشمن (گروہ میں ) سے تھا، پس گھونسا مارا اس (فرعونی) کو موسیٰ نے تو کام ہی تمام کر دیا اس کا، کہا موسیٰ نے، یہ (قتل) عمل ہے شیطان کا بلاشبہ وہ دشمن ہے، گمراہ کرنے والا صریح (15) موسیٰ نے کہا، اے میرے رب! بے شک میں نے ظلم کیا ہے اپنے نفس پر پس بخش دے مجھے سو بخش دیا اللہ نے اسے، بلاشبہ وہ ہے بہت بخشنے والا، رحم کرنے والا(16) موسیٰ نے کہا، اے میرے رب! بہ سبب اس کے کہ انعام کیا تو نے مجھ پر پس ہرگز نہیں ہوں گا میں مدد گار مجرموں کا (17) پس صبح کی موسیٰ نے شہر میں ڈرتے ڈرتے، انتظار کرتے ہوئے تو ناگہاں وہ شخص کہ جس نے مدد مانگی تھی اس سے کل، وہی (مدد کے لیے) پکار رہا تھا اسے (آج بھی) کہا اس سے موسیٰ نے، بلاشبہ تو البتہ گمراہ ہے ظاہر (18) پس جب ارادہ کیا موسیٰ نے یہ کہ پکڑے اس شخص کو کہ جو دشمن تھا ان دونوں کا تو اس (اسرائیلی) نے کہا اے موسیٰ! کیا چاہتا ہے تو یہ کہ قتل کرے تو مجھے جس طرح قتل کیا تھا تو نے ایک شخص کو کل؟ نہیں چاہتا تو مگر یہ کہ ہو تو ظالم زمین میں اور نہیں چاہتا تو یہ کہ ہو تو اصلاح کرنے والوں میں سے (19) اور آیا ایک آدمی آخری کنارے سے شہر کے دوڑتا ہوا اس نے کہا، اے موسیٰ! بلاشبہ (فرعونی) سردار مشورہ کر رہے ہیں تیرے متعلق تاکہ وہ قتل کر دیں تجھے، پس نکل جا تو، بے شک میں تیرے خیر خواہوں میں سے ہوں (20) پس نکلا موسیٰ اس شہر سے ڈرتا سہمتا، انتظار کرتا ہوا (اور) کہا، اے میرے رب! تو نجات دے مجھے ظالم قوم سے (21) اور جب متوجہ ہوا وہ طرف مدین کی تو کہا، امید ہے میرا رب یہ کہ ہدایت دے گا وہ مجھے سیدھے راستے کی (22) اور جب وہ پہنچا پانی (کنویں ) پر مدین کے تو پایا اس نے اس پر ایک گروہ لوگوں کا، وہ پانی پلا رہے تھے (مویشیوں کو) اور پایا اس نے ان کے ورے دوعورتوں کو کہ و ہ روکتی تھیں (اپنے جانور)، موسیٰ نے کہا، کیاحال ہے تمھارا؟ انھوں نے کہا، نہیں پانی پلاتیں ہم حتیٰ کہ واپس لے جائیں چرواہے (اپنے مویشی) اور ہمارا باپ بوڑھا ہے بڑی عمر کا (23) پس موسیٰ نے پانی پلایا ان کے لیے ، پھر پلٹا وہ طرف سائے کی اور کہا، اے میرے رب! بے شک میں اس چیز کا جو نازل کرے تو میری طرف بھلائی سے ، محتاج ہوں (24) پس آئی اس کے پاس ایک (لڑکی) ان دونوں سے چلتی تھی وہ حیا سے، اس نے کہا، بے شک میرے والد بلاتے ہیں تجھے تاکہ وہ دیں تجھے مزدوری اس کی کہ پانی پلایا ہے تو نے ہماری خاطر پس جب آیا وہ (موسیٰ) اس کے پاس اور بیان کیا اس نے اس پر (سارا) قصہ تو اس نے کہا، مت ڈر تو، نجات پالی ہے تو نے (اس) ظالم قوم سے (25) کہا ایک (لڑکی) نے ان دونوں میں سے، ابا جان! اجرت پر رکھ لیجیے اسے، بلاشبہ بہترین وہ شخص جسے آپ اجرت پر رکھیں طاقتور اور امانتدار آدمی ہی ہے (26) ا س نے کہا، بلاشبہ میں چاہتا ہوں یہ کہ نکا ح کر دوں میں تجھ سے ایک کا اپنی ان دو بیٹیوں میں سے اوپر اس (شرط) کے کہ نوکری کرے تو میری آٹھ سال پس اگر پورے کرے تو دس سال تو(وہ) تیری طرف سے ہےاور نہیں چاہتا میں یہ کہ سختی کروں تجھ پر یقینا تو پائے گا مجھے، اگر اللہ نے چاہا نیک لوگوں میں سے (27) موسیٰ نے کہا، یہ (معاہدہ) ہے میرے درمیان اور آپ کے درمیان، جونسی دو مدتوں میں سے پوری کر لوں میں تو نہیں ہو گی زیادتی مجھ پر اور (اللہ)اوپر اس (بات) کے جو ہم کہہ رہے ہیں ، نگران ہے (28) پس جب پور ی کر لی موسیٰ نے (وہ) مدت اور چلا گیا لے کر اپنی بیوی کو تو دیکھی اس نے طور کی ایک جانب سے آگ، اس نے کہا اپنی بیوی سے، ٹھہرو تم، بے شک میں نے دیکھی ہے آگ سی، شاید کہ میں لے آؤں تمھارے پاس اس جگہ سے کوئی خبر یا کوئی انگار ا آگ کا تاکہ تم تاپو (29) پس جب وہ آیا اس کے پاس تو ندا دیا گیاوہ وادی کے دائیں کنارے سے، بابرکت جگہ میں ، درخت (کی طرف) سے کہ اے موسیٰ! بلاشبہ میں اللہ ہوں ، رب سب جہانوں کا (30) اور یہ کہ ڈال دے تو لاٹھی اپنی، پس جب دیکھا موسیٰ نے لاٹھی کو کہ وہ حرکت کر رہی ہے گویا کہ وہ سانپ ہے تو پیچھے ہٹا وہ پیٹھ پھیر کر اور نہ پیچھے مڑکر دیکھا اس نے (کہا گیا) اے موسیٰ آگے آاور نہ ڈر، بلاشبہ تو امن والوں میں سے ہے (31) داخل کر تو اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں (پھر نکال اسے تو) نکلے گا وہ (سفید) چمکتا ہوا بغیر کسی عیب کے اور ملالے اپنی طرف اپنا بازو خوف سے (بچنے کے لیے) پس یہ دونوں دلیلیں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف، بے شک وہ ہیں لوگ نافرمان (32) موسیٰ نے کہا، اے میرے رب! بے شک میں نے قتل کیا تھا ان میں سے ایک شخص کو سو ڈرتا ہوں میں کہ وہ قتل کر دیں مجھے (33) اور میرا بھائی ہارون، وہ زیادہ فصیح ہے مجھ سے باعتبار زبان کے، پس بھیج اسے میرے ساتھ مدد گار بنا کر کہ وہ تصدیق کرے میری، بے شک میں ڈرتا ہوں کہ وہ جھٹلائیں گے مجھے (34)اللہ نے کہا، عنقریب ہم مضبوط کر دیں گے تیرا بازو ساتھ تیرے بھائی کے اور کر دیں گے ہم تم دونوں کے لیے غلبہ، سو نہیں پہنچ سکیں گے وہ تمھاری طرف (جاؤ تم) ہماری نشانیوں کے ساتھ، تم دونوں اور جس نے تمھاری پیروی کی غالب ہوں گے (35) پس جب آیا ان کے پاس موسیٰ ہماری واضح نشانیوں کے ساتھ تو انھوں نے کہا، نہیں ہے یہ مگر جادو ہی گھڑا ہوں اور نہیں سنیں ہم نے یہ (باتیں ) اپنے پہلے باپ دادا میں (36) اور کہا موسیٰ نے، میرا رب خوب جانتا ہے اس شخص کو جو آیا ساتھ ہدایت کے اس کی طرف سےاور اس شخص کو کہ ہو گا اس کے لیے (بہتر) انجام آخرت کا بلاشبہ نہیں فلاح پاتے ظالم (37) اور کہا فرعون نے، اے سردارو! نہیں جانتا میں تمھارے لیے کوئی (اور) معبود سوائے اپنے، پس آگ جلا میرے لیے اے ہامان اوپر مٹی کے (یعنی اینٹیں بنا) پھر بنا تو میرے لیے ایک محل تاکہ (اس پہ چڑھ کر) جھانکوں میں موسیٰ کے معبود کی طرف اور بلاشبہ میں البتہ گمان کرتا ہوں موسیٰ کو جھوٹوں میں سے (38) اور تکبر کیا اس نے اور اس کے لشکروں نے زمین (مصر) میں ناحق اور گمان کیا انھوں نے کہ بے شک وہ ہماری طرف نہیں لوٹائے جائیں گے (39) پس پکڑ لیا ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو، پھر پھینک دیا ہم نے ان کو دریا میں ، پس آپ دیکھیں کیسا ہوا انجام ظالموں کا؟ (40) اور بنایا تھا ہم نے ان کو پیشوا یانِ(کفر)، وہ بلاتے تھے آگ کی طرف اور دن قیامت کے نہیں مدد کیے جائیں گے وہ(41) اور پیچھے لگا دی ہم نے ان کے اس دنیا میں لعنت اور دن قیامت کے وہ بدحالوں میں سے ہو ں گے (42) اور البتہ تحقیق دی ہم نے موسیٰ کو کتاب، بعد اس کے کہ ہلاک کیا ہم نے پہلی امتوں کو، بصیرتیں (عطا کرنے والی) لوگوں کو اور ہدایت اورحمت (کا ذریعہ) تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں (43) اور نہیں تھے آپ مغربی جانب (طور کی) جب وحی کی ہم نے موسیٰ کی طرف (خاص) معاملے کی اور نہیں تھے آپ (اس واقعے کے) دیکھنے والوں میں سے (44) لیکن ہم نے پیدا کیں کئی امتیں پس لمبی ہو گئیں ان پر عمریں اور نہیں تھے آپ مقیم اہلِ مدین میں کہ تلاوت کرتے آپ ان پر ہماری آیتیں لیکن ہم ہی تھے (آپ کو رسول بنا کر) بھیجنے والے (45) اور نہیں تھے آپ جانب طور کی جب آواز دی تھی ہم نے (موسیٰ کو) لیکن (یہ تو) رحمت ہے آپ کے رب کی طرف سےتاکہ آپ ڈرائیں اس قوم کو کہ نہیں آیا ان کے پاس کوئی ڈرانے والا آپ سے پہلے شاید کہ وہ نصیحت حاصل کریں (46) اور اگر نہ ہوتی یہ بات کہ پہنچتی ان کو کوئی مصیبت بوجہ اس کے جو آگے بھیجا ان کے ہاتھوں نے تو وہ کہتے اے ہمارے رب! کیوں نے نہیں بھیجا تو نے ہماری طرف کوئی رسول کہ پیروی کرتے ہم تیری آیتوں کی اور ہوتے ہم مومنوں میں سے، (تو آپ کو نہ بھیجتے) (47) پس جب آیا ان کے پاس حق ہمارے پاس سے تو انھوں نے کہا، کیوں نہیں دیا گیا یہ پیغمبر مثل ان (معجزوں ) کے جو دیے گئے تھے موسیٰ؟ کیا نہیں انکار کیا انھوں نے ان کا جو دیے گئے تھے موسیٰ پہلے اس سے؟ انھوں نے کہا تھا، (یہ) دو جادو گر ہیں ایک دوسرے کے مدد گاراور کہا انھوں نے ، بلاشبہ ہم ہر ایک کے منکر ہیں (48) کہہ دیجیے! پس لے آؤ تم کوئی ایسی کتاب اللہ کے پاس سے کہ وہ زیادہ ہدایت والی ہو ان دونوں سے، میں پیروی کروں گا اس کی، اگر ہو تم سچے (49) پس اگر نہ قبول کی انھوں نے آپ کی بات تو جان لیجیے یقینا وہ پیروی کر رہے ہیں اپنی خواہشوں کی اور کون زیادہ گمراہ ہے اس سے جو پیروی کرے اپنی خواہش کی بغیر ہدایت کے اللہ کی طرف سے؟سے شک اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم لوگوں کو (50) اور البتہ تحقیق لگا تار بھیجا ہم نے ان کے لیے اپنا کلام تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں (51)
Vocabulary
AyatSummary
Conclusions
LangCode
ur
TextType
Utxt

Edit | Back to List