Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 27
- SuraName
- تفسیر سورۂ نمل
- SegmentID
- 1097
- SegmentHeader
- AyatText
- {49} فلم يزالوا بهذه الحال الشنيعةِ حتى أنَّهم من عداوتهم {تقاسموا} فيما بينَهم؛ كلُّ واحدٍ أقسم للآخر: {لَنُبَيِّتَنَّهُ وأهلَه}؛ أي: لنأتِيَنَّهم ليلاً هو وأهله، فلنقتلنّهم، {ثم لنقولَنَّ لوليِّه}: إذا قام علينا وادَّعى علينا أنَّا قَتَلْناهم؛ ننكِرُ ذلك وننفيه ونحلفُ: {إنَّا لَصادِقونَ}.
- AyatMeaning
- [49]وہ اسی بری حالت میں رہے حتیٰ کہ ان کی عداوت یہاں تک پہنچ گئی ﴿ تَقَاسَمُوْا﴾ ’’انھوں نے آپس میں ایک دوسرے کو قسم دے کر کہا‘‘ ﴿ لَنُبَیِّتَنَّهٗ۠ وَاَهْلَهٗ﴾ ’’ہم رات کو اس پر اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے۔‘‘ یعنی ہم رات کے وقت اس کے اور اس کے اہل خانہ کے پاس آئیں گے اور انھیں قتل کر دیں گے ﴿ ثُمَّ لَنَقُوْلَ٘نَّ لِوَلِیِّهٖ﴾ ’’پھر ہم اسے کے وارث کو کہہ دیں گے۔‘‘ جب وہ کھڑا ہو کر ہمارے خلاف قتل کا دعویٰ کرے تو ہم حلف اٹھا کر اس کا انکار کر دیں گے اور کہیں گے۔ ﴿ مَا شَهِدْنَا مَهْلِكَ اَهْلِهٖ٘ وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَ﴾ ’’ہم اس کے اہل کی ہلاکت کے وقت موجود نہیں تھے اور ہم سچے ہیں ۔‘‘ پس انھوں نے اس پر ایکا کرلیا۔
- Vocabulary
- AyatSummary
- [49]
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- UTF