Details
Tbl_TFsadiQuraanSummary
- SuraNo
- 22
- SuraName
- تفسیر سورۂ حج
- SegmentID
- 986
- SegmentHeader
- AyatText
- {وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ كَذَلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (36) لَنْ يَنَالَ اللَّهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ كَذَلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ (37)}.
- AyatMeaning
- اور قربانی کے اونٹ بنایا ہے ہم نے انھیں تمھارے لیے اللہ (کی عظمت) کی نشانیوں میں سے، تمھارے لیے ان میں بہت بھلائی ہے، پس یاد کرو تم نام اللہ کا ان پر صف بستہ (کھڑا کر کے) ، پھر جب گر جائیں (زمین پر) ان کے پہلو تو تم کھاؤ ان میں سے اورکھلاؤ بے سوالی محتاج اور سوالی (ضرورت مند) کو، اسی طرح تابع کر دیا ہم نے ان (چوپایوں ) کو تمھارے لیے تاکہ تم شکر کرو (36) ہرگز نہیں پہنچیں گے اللہ کو ان کے گوشت اور نہ ان کے خون لیکن پہنچے گا اسے تقویٰ تمھارا، اسی طرح اللہ نے تابع کر دیا ان کو واسطے تمھارے تاکہ تم بڑائی بیان کرو اللہ کی اوپر اس کے کہ اس نے ہدایت دی تمھیں اور خوشخبری سنا دیجیے نیکی کرنے والوں کو (37)
- Vocabulary
- AyatSummary
- Conclusions
- LangCode
- ur
- TextType
- Utxt